ایران پر اسرائیلی حملے، پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں، موثر ایئر سپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی فضائی حدود
پڑھیں:
روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں
روس کی سرکاری ایئر لائن ایروفلوٹ نے الیکٹرانک سسٹمز میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی ذمہ داری بعد میں یوکرینی اور بیلاروسی ہیکرز نے ایک مربوط سائبر حملے کے طور پر قبول کی ہے۔
ایروفلوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں، جس سے مسافروں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہو رہا ہے۔ ایئر لائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس، اطلاعاتی بورڈز اور عوامی اعلانات پر تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔
ٹیکنیکل ٹیم نے فوری طور پر پروازوں پر اثرات کو کم کرنے اور خدمات کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ آن لائن فلائٹ ٹریکنگ سروسز کے مطابق پیر کی دوپہر تک کم از کم 42 ایروفلوٹ کی پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ہیکرز کی کارروائی، بھارت کی حساس معلومات ڈارک ویب پر برائے فروخت
یوکرینی ہیکنگ گروپ Silent Crow اور بیلاروسی گروپ Cyber Partisans نے اس سسٹم کی خرابی کی ذمہ داری قبول کی اور اسے ایک طویل المدتی اور وسیع پیمانے پر آپریشن قرار دیا، جس میں ایروفلوٹ کے اندرونی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مکمل نقصان پہنچایا گیا۔
ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قریباً 7,000 سرورز تباہ کیے، فلائٹ ہسٹری ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل کی، اہم کارپوریٹ سسٹمز کو متاثر کیا، ملازمین کے ذاتی کمپیوٹرز پر کنٹرول حاصل کیا اور نگرانی و وائر ٹیپنگ سرورز سے ڈیٹا نکالا۔
روس کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایروفلوٹ کی سسٹم خرابی کی وجہ ایک سائبر حملہ تھا اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ہیکنگ گروپس کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس حملے کو بہت تشویشناک قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایروفلوٹ دمتری پیسکوف روس کی سرکاری ایئر لائن کریملن کے ترجمان