data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر جانے والا جیٹ بلیو ائر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ائر بس اے 220 کا طیارہ بوسٹن کے ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا،جس کا پرواز نمبر 6312 تھا۔ واقعے کے فورا بعد مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھارتی شہر احمد آباد میں ائر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار

لندن: برطانیہ کی میڈیکل ٹریبیونل سروس نے پاکستانی نژاد کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ ڈاکٹر سہیل انجم کو دوبارہ کام کرنے کا اہل قرار دیتے ہوئے ان پر عائد پابندی ختم کر دی۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق ڈاکٹر سہیل انجم پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ایک مریض کو بے ہوش کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر چھوڑ کر نرس کے ساتھ جنسی عمل کیا۔

اس دوران ایک اور نرس کو مریض کی نگرانی کی ذمہ داری دے دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد فروری 2024 میں انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

میڈیکل ٹریبیونل میں ڈاکٹر سہیل انجم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کریں گے اور برطانیہ میں اپنے کیریئر کو از سرِ نو شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ٹریبونل کی چیئرپرسن ربیکا ملر نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر نے اپنے مفادات کو مریض اور ساتھی عملے پر ترجیح دی، تاہم اب دوبارہ اس طرح کی غلطی کا امکان کم ہے۔ ٹریبونل نے انہیں کام کی اجازت دے دی لیکن ان کی رجسٹریشن پر وارننگ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


 

متعلقہ مضامین

  • مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
  • القرآن
  • دوران آپریشن نرس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والا ڈاکٹر دوبارہ جاب کیلئے اہل قرار
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  • ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • جلال پور پیر والا: ایم 5موٹر وے ٹول پلازہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے
  • اشتہار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار