ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف مالیاتی سال 26-2025 کے بجٹ کا خلاصہ پیش کیا بلکہ ملکی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی موقف دیا۔

 مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے آغازپر اسرائیل کے ایران پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کھلی ریاستی دہشتگردی کی ہے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایران سے ہمارا تاریخی تعلق ہے، اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 پنجاب کو ڈینگی سے پاک کریں گے:لاہورجنرل ہسپتال میں آگاہی واک کاانعقاد

 وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز متفقہ طور پر اسرائیل کے حملے کے خلاف قرارداد منظور کی، جسے فوراً وزارت خارجہ کو بھی بھیج دیا گیا۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسانی مسئلے پر سب کو متحد ہونا چاہیے تھا لیکن اپوزیشن نے شور شرابہ کر کے قرارداد کو دبانے کی کوشش کی۔ مجھے نہیں معلوم وہ کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے بجٹ میں وفاقی حکومت کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے بجٹ سے صرف ایک دن پہلے ہمیں بتایا کہ 105 ارب روپے کم دیں گے۔ ابھی تک وفاق سے 422.

3 ارب روپے کم مل چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق بجٹ بنا رہی ہے، جس کے تحت بڑی رقم بچا کر رکھنی ہے، خرچ نہیں کی جا سکتی۔

سونےکی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

 مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کا کل بجٹ 3.45 کھرب روپے ہے، جس میں 1 کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔ 590 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کیے جائیں گے اور 1460 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔اس کے علاوہ مقامی حکومتوں کے لیے 132 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اسی طرح زراعت کے لیے 22.5 ارب روپے اور ٹرانسپورٹ کے لیے 59.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ اور گریڈ 17 سے 22 تک 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ تنخواہوں اور پنشن کے لیے 1.1 کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 پاکستان امن کا خواہاں ،بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: بلاول بھٹو

 وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ تعلیم، صحت، توانائی اور داخلہ کے شعبوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔ تعلیم کے لیے 18 فیصد اضافہ،صحت کےلیے 11 فیصد اضافہ اور توانائی کے لیے بجٹ میں 16.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے مشکلات کے باوجود ترقیاتی اخراجات بڑھائے ہیں یہ پیپلزپارٹی کا 17واں مسلسل بجٹ ہے اور ہم عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے فیصد اضافہ اضافہ کیا کرتے ہوئے بتایا کہ ارب روپے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن