شوہر کی بات سچ ہوگئی، خاتون نے لاٹری میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک خاتون نے لاٹری میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ بڑی لاٹری جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 20 سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنے والے بزرگ نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی
نارتھ کیرولینا کے شہر نیش وِل کی رہائشی پیٹریشیا بیٹل نے بتایا کہ اُن کے شوہر اکثر کہتے ہیں تھے کہ ’تم ایک دن بڑی لاٹری جیتو گی، بے بی‘ ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔
اس سے اگلے دن پیٹریشیا نے 5 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا، اور جب نتیجہ نکلا تو وہ حیران رہ گئیں، خاتون نے واقعی 1.
یہ بھی پڑھیں: غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی
لاٹری جیتنے پر پیٹریشیا کا کہنا ہے ’میں اتنی خوشی اور گھبراہٹ میں تھی کہ گاڑی بھی نہیں چلا سکی۔‘
انہوں نے یہ لاٹری ٹکٹ نیش وِل کی ایک دکان سے خریدا تھا، اور قسمت نے واقعی ان کا ساتھ دیا۔
لاٹری میں جیت، نیش کاؤنٹی میں اسکولوں کے لیے 5 کروڑ ڈالرنارتھ کیرولائنا کی پیٹریشیا بیٹل کی 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا ہے، اس لاٹری گیم سے حاصل ہونے والی آمدن سے نیش کاؤنٹی میں تعلیم کے شعبے کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رکشہ ڈرائیور 25 کروڑ کا انعام جیتنے کے بعد انعامی ٹکٹس بیچنے لگا
’سپر لوٹریا‘ نامی گیم جولائی میں متعارف کروائی گئی تھی، جس میں 1.5 لاکھ ڈالر کے کل 6 انعامات رکھے گئے تھے۔ ان میں سے تین انعامات ابھی باقی ہیں، یعنی مزید خوش نصیب افراد انعام جیت سکتے ہیں۔
نیش کاؤنٹی نے لاٹری سے حاصل ہونے والی رقم سے 5 کروڑ ڈالر کے تعلیمی گرانٹس حاصل کیے، جنہیں نئے اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا پیٹریشیا بیٹل خاتون دلچسپ و عجیب شوہر لاٹری نارتھ کیرولائنا نیش کاؤنٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا خاتون دلچسپ و عجیب شوہر لاٹری نارتھ کیرولائنا نیش کاؤنٹی نیش کاؤنٹی لاٹری جیت لاکھ ڈالر خاتون نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔