City 42:
2025-08-18@08:21:09 GMT

نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

سٹی 42 : فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیم نے آپریشن کے دوران 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

 سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بحفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔ 

تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل   

بعدازاں ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔

ریسکیو 1122کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے عمیر کا تعلق رائیونڈ ،عاصم کا تعلق شالیمار لاہور سے ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے نوجوان عادل کا تعلق رائیونڈ سے ہے ۔

پنجاب حکومت کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سنٹرل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

عادل نامی نوجوان کو ابتدائی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی۔

حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

تینوں مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد میں 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں
  • حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں    
  •  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
  • حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
  • اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
  • سوات میں سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔
  • کراچی: ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ختم
  • لاہور: 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • سوات: سیلابی ریلے سے مزید 8 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
  • ’اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا