data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما عبد الوحید یونس نے رنچھوڑ لائن عباسی چوک میں گندگی، سیوریج کے بہتے پانی، رکشہ ڈرائیوروں، پتھارہ مافیا، کباڑیوں، اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں کے باعث عوام کو، خصوصاً خواتین خریداروں کو، درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن وہ علاقہ ہے جہاں خواتین روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کے باعث یہاں سڑک پار کرنا تو دور کی بات، پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر بہتا ہوا سیوریج کا پانی، بے ہنگم رکشے، غیر قانونی پتھارے، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ اور دکانوں کے سن شیڈز سے لٹکتے جوتے و دیگر سامان خریداروں کے لیے سخت کوفت اور پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رنچھوڑ لائن چوک کو رکشوں، پتھاروں اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں سے فوری طور پر پاک کیا جائے۔ دکانوں کے باہر سن شیڈز سے لٹکایا گیا سامان فوراً ہٹایا جائے تاکہ راہگیروں اور خریداروں کو سر اور منہ پر لگنے والے ان اشیاء سے محفوظ رکھا جا سکے۔عبد الوحید یونس نے زور دیا کہ چوک پر بہنے والی گٹروں کی صفائی کی جائے اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کے سدباب کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ اگر خریداروں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں تو وہ مجبوراً بڑے شاپنگ مالز کا رخ کریں گے، جس کا نقصان یہاں کے دکانداروں کو اٹھانا پڑے گا۔تاجر رہنماؤں حاجی اسلم آرائیں، شاہد سوجیلا، الطاف سومرو اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الوحید یونس نے کہا کہ بازار کی موجودہ صورتحال صرف انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ نہیں بلکہ دکانداروں اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کی عدم دلچسپی بھی اس میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رنچھوڑ لائن عبد الوحید

پڑھیں:

میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • کوٹری: صفائی کا عملہ غائب، شہر بھرمیں گندگی کے ڈھیر لگ گئے
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • سندھ میں نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • حب،مقامی حکومت کے تحت سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں