سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ کو امیر پرور اور غریب کش قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ اجلاس میں حکومت کو سخت تنقید کا سامنا رہا، اپوزیشن نے بجٹ کو امیر پرور اور غریب کش قرار دیدیا اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے معاشی مشکلات، قومی پالیسیوں اور پارلیمانی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں حکومت کے بجٹ اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بحث ہوئی۔سینیٹر علی ظفر نے بجٹ کو عوام دشمن اور معیشت شکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے کی کوششوں پر توجہ دے رہی ہے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت انتہا پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی بھرمار سے معیشت کا پہیہ جام ہو جائے گا، ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات خوف و ہراس پھیلانے کا ذریعہ ہیں اور سولر پر ٹیکس لگا کر حکومت گرین انرجی کی باتوں سے منحرف ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ ہمیں تباہی کی طرف لے کرجا رہا ہے، بجٹ میں ترقی کے لیے کوئی حکمت عملی نظرنہیں آئی، عدلیہ کے جھوٹے فیصلوں کے اوپر وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس بجٹ کے لیے ووٹ نہیں دے گی، یہ بجٹ اگر منظور ہوتا ہے تو تباہی کا سبب بنے گا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت غربت پر بمباری کررہی ہے، حکومت کا مڈل کلاس کوختم کرنے کا منصوبہ ہے، بجٹ کو نہیں مانتے، کسانوں اور مڈل کلاس کے ساتھ ہیں، ایسا بجٹ ہوجوسب کے لیے قابل قبول ہو، ایسے بجٹ ناکام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پردہشت گردی پرحملہ ایک ڈیزائن تھا، ڈیزائن کے مطابق پہلے انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا اور پھر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔
دوسری جانب سینیٹر دوست محمد اور سینیٹر مسرور احسن نے بجٹ کو ایلیٹ کلاس کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کراچی، بلوچستان، اور فاٹا جیسے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ یہ بجٹ صرف ایلیٹ کلاس کے لیے ہے، ہمارے بھکاری سعودی عرب کے بعد چین سے بھی بھیک مانگ رہے ہیں، زہر قاتل بجٹ پاکستانیوں کو مزید غریب کردے گا، ججز انصاف دینے کے بجائیعدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ عوام کی سہولت کے لیے بنایا جاتا ہے، مگر یہاں ایسا نہیں ہوتا، فاٹا کے عوام کے حقوق پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، فاٹا کے 85 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔سینیٹر مسرور حسین نے کہا کہ وفاق سے گزارش ہے، باقی صوبوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، حیدر آباد سکھر موٹروے کا وعدہ کیا گیا، بجٹ میں اس کے لیے بہت مختصر رقم مختص کی گئی، کراچی کا پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، کے فور منصوبے کے لیے صرف 3.

2 بلین روپے دیے جا رہے ہیں، سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے میں مبینہ کرپشن، ڈسکوالیفائیڈ کمپنیز کو نوازنے اور پارلیمنٹ میں حاضری کے فقدان پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ منصوبے میں ڈس کوالیفائی ہوجاتی کے تودوسرا منصوبہ دے دیا جاتا ہے، ڈسکوالیفائیڈ کمپنی کو این ایچ اے نے ایک اورجگہ چارمنصوبے دے دیے، اس کرپشن کو این ایچ اے ڈیفنڈ ہی نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے فور کے لئے بجٹ بہت کم رکھا ہے، ایسا بجٹ بنانے سے بہتر تھا نہ بناتے، ملک جنگ کی حالت ہے ، اپ سوئمنگ کررہے ہیں، ملک کا اللہ حافظ ہے، سفارتی کمیٹی میں اپوزیشن کا ایک رکن بھی ساتھ نہیں تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر اسپیکر قومی اسمبلی کی 16،16 لاکھ تنخواہیں ہوگئیں، ایوان میں 5 ممبر بیٹھے ہیں، ایسے ملک نہیں چلے گا، کشمیر کے لیے ہم ریلیاں نکالتے تھے آپ بھی نکالیں۔سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان پرحملہ کیا تو ہم سب متحد ہو گئے، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی، انڈیا کے ساتھ جو ہوا وہ دنیا کومنہ دکھانے کے لائق نہیں، میں کہتا ہوں خواجہ آصف کو پان کھلائیں، جب تک امن ہوتا وزیر دفاع کچھ نہ بول سکیں، وزیردفاع نے ان حالات میں جو بولا اس کو سن کرشرم محسوس ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پارٹیوں کا وفد بیرون ملک گیا اور پاکستان کا پیغام دیا، یہ وفد تمام پارٹیوں سینہیں ،صرف حکومتی ارکان پرمشتمل تھا، وفد میں مولانا عبدالواسع کوساتھ لے جاتے وہ دعا تو دیتے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ جو ایران کے ساتھ ہوا، وہ کل پاکستان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، ہم ایک ایٹمی قوت ہیں یہ بات لوگوں کو ہضم نہیں ہوتی، ہمیں کسی کوبات کو ہلکا نہیں لینا چاہئے، ہمیں محتاط رہنا پڑے گا۔سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ریاستی اداروں کی سیاست پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم لڑتے رہے تو بیرونی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی۔عطا الرحمان نے کہا کہ اگر ادارے سیاست کریں گے تو سیاسی باتیں سننا پڑیں گی، اتنے کمزور نہیں جتنا ریاستی اداروں نے ہمیں سمجھا ہوا ہے، اگر ہم امن کی بات کرتے ہیں تو ہمیں یہ ملک اورریاست عزیز ہے، اس وقت جو خطہ کی حالت ہے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایسے نہیں کہا کہ ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، ہم اگر آپس میں لڑتے رہے تو بین الاقوامی قوتوں کو فائدہ ہوگا، صورتحال ایسی رہی تو ہم پھر سے ملک کو توڑنے کی طرف جارہے ہیں۔سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں کس چیزکی سزا دی جا رہی ہے؟ پاک بھارت کشیدگی میں سب بھلا کرپاکستان کے لیے ہرممکن کوشش کی مگر میرا بھائی، میرا بھتیجا محفوظ نہیں، ہمیں بھی سیکیورٹی چاہیے، ہمیں معلوم ہے حکومتیں کیسے بنتی اور بگڑتی ہیں، ہمیں اپنے ہی ملک میں بے عزت کیا جائے گا؟۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت ملک کا بجٹ مختلف حالات میں بن رہا ہے، مے ڈے کی کال سے سب کو خبردار کرنا چاہتا ہوں، موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر کسانوں کے مسائل پر توجہ دینا ہوگی، خدشہ ہے ڈالر اوپر جانا شروع ہوجائے گا جسے 2 سال سے روکے رکھا گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ گندم کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، آنے والے دنوں میں فوڈ سیکیورٹی کا معاملہ ہوسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر کسانوں کے لیے پالیسی مرتب کی جائے، چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ تعاون کیا، ایک ہزار گاڑیاں بھی دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ بھی نیک نیتی سے اپنا کام کررہے ہیں، نیب، پولیس، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سب کے سب گرفتاریاں کریں گے، یہ کھانے پر، اٹھنے بیٹھنے پر، سانس لینے پر ہتھکڑیاں لگائیں گے، اگر ایف بی آر نے گرفتاریاں کرنی ہیں تو سب کو گرفتار کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنایا جائے، خدشہ ہے ڈالر کی قدر بڑھنا شروع ہوجائے گی، این ایف سی کو صحیح نہیں کریں گے تو آگے بجٹ مشکل ہوجائیں گے، این ایف سی میں صوبوں کو بٹھانا لازمی ہے، این ایف سی کے بغیر آئندہ بجٹ بہت مشکل ہوجائے گا۔سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں 2 بھائیوں کو دہشت گردوں نے قتل کیا ہے، نجیب کاکڑ کو گولی مارکرشہید کیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس پرسختی سے ایکشن لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا اسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، شہباز شریف پنجاب کا5335ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہ 10، پنشن میں 5فیصد اضافہ،کم از کم اجرت 40ہزار مقرر،، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی عراق سے مزید 268پاکستانی زائرین واپس پہنچ گئے وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اجلاس میں نے بجٹ کو

پڑھیں:

پاک-امریکا تجارتی ڈیل، ’تیل پاکستان سے نکلا اور بتا ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ رہے ہیں‘

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔

سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ آخر یہ ذخائر کدھر ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تیل کے ذخائر ملیں یا نہ ملیں لیکن پاکستانیوں کو ٹرولنگ کے لیے مواد مل گیا ہے۔

یاررررر ٹرمپ کو تیل کے ذخائر ملے یا نہ ملے لیکن پاکستانیوں کو ٹرولنگ کے لئے مواد مل گیا ???? pic.twitter.com/JBVZBYtIKc

— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 30, 2025

ریاض الحق نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ٹرمپ سے پتہ چلا کے ہمارے پاس تیل کے بے تحاشہ ذخائر ہیں۔ اب حکومت بھی بتا دے کہ کہاں ہیں۔ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان؟

پاکستانی عوام کو ٹرمپ سے پتہ چلا کے ہمارے پاس تیل کے بے تحاشہ ذخائر ہیں۔ اب حکومت بھی بتا دے کہ کہاں ہیں۔ خیبرپختونخواہ یا بلوچستان؟ pic.twitter.com/dkBgfx20Wm

— Riaz ul Haq (@Riazhaq) July 31, 2025

صحافی غریدہ فاروقی نے طنزاً لکھا کہ اب سمجھ آیا کہ یکم اگست سے پٹرول کیوں سستا ہونے جا رہا ہے ہمارا تو اپنا تیل نکل آیا ہے اور یہ ٹرمپ نے بتایا ہے۔

اب سمجھ آیا کہ یکُم اگست سے پٹرول کیوں سستا ہونے جا رہا ۔۔۔ ھمارا تو اپنا تیل نکل آیا ???????????? ٹرمپ نے بتایا ۔۔۔

— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) July 30, 2025

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ٹرمپ کو وہ تیل بیچ دیا جو پاکستان اپنے لیے دنیا سے خریدتا ہے۔

نا خریدو ویچی جاؤ نے ٹرمپ کو وہ تیل بیچ دیا جو پاکستان اپنے لیے دنیا سے خریدتا ہے۔

pic.twitter.com/nAMyUKEFju

— Enkidu Reborn (@enkidureborn) July 30, 2025

ثانیہ نامی صارف نے کہا کہ تیل پاکستان سے نکلا ہے اور بتا ڈونلڈ ٹرمپ رہا ہے حکومت کو اس بارے میں پتا ہی نہیں ہے۔

تیل پاکستان سے نکلا ہے بتا ٹرمپ رہا ہے۔ حکومت کو پتا نہیں۔ یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ۔۔۔ ????????

— Sania (@Sania_098) July 31, 2025

شیخ عثمان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ امریکیوں کو کیسے پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے تیل کے ذخائر ہیں اور اتنا بڑا یہ دعوی بھی کر رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ امریکیوں کو کیسے پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا تیل کے ذخائر ہیں اور اتنا بڑا یہ دعوی بھی کر رہے ہیں pic.twitter.com/q9CZHPdHBC

— شیخ عثمان غنی (@usmanpfc8882) July 31, 2025

عمر ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تیل ختم ہونے کے بعد بائیک کو لیٹا لیٹا کر 2 کلومیٹر تک لے جانے والوں کے پاس تیل کے ذخائر نکل آئیں میں اس بات کو نہیں مانتا۔

تیل ختم ہونے کے بعد بائیک کو لیٹا لیٹا کر 2 کلومیٹر تک لے جانے والوں کے پاس تیل کے ذخائر۔۔۔۔

میں نہیں مانتا

— Omar Malik (@Mr_OmarMalik) July 31, 2025

سعد ملک نے کہا کہ اگر تیل کے ذخائر نکل بھی آئے تو پاکستانیوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ عوام کو کون سا کوئی فائدہ ہونا ہے۔ ان پر ہمارا حق نہیں ہے۔

اگر تیل کے ذخائر نکل بھی آئے تو پاکستانیوں کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔

عوام کو کون سا کوئی فائدہ ہونا ہے۔۔ان پر ہمارا حق نہیں ہے???? https://t.co/kFIyvpi6y4

— Saad Malik (@Saadii_Pti) July 31, 2025

احتشام کیانی نےسوال کیا کہ یہ پاکستان میں اچانک سے تیل کے اتنے ذخائر کہاں سے نکل آئے کہ ہم دوسرے ممالک کو سپلائی بھی کر سکیں گے؟

یہ پاکستان میں اچانک سے تیل کے اتنے ذخائر کہاں سے نکل آئے کہ ہم دوسرے ممالک کو سپلائی بھی کر سکیں گے؟

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 31, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان میں تیل تیل کا معاہدہ تیل کے ذخائر ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
  • خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
  • پاک-امریکا تجارتی ڈیل، ’تیل پاکستان سے نکلا اور بتا ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ رہے ہیں‘
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • ثانیہ نشتر کی خالی سینیٹ نشست کیلئے 5 امیدوار، انتخابات کل ہوں گے
  • خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،تیاریاں مکمل 
  • قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب