data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:ایران کے “آپریشن وعدۂ حق سوم” کے تحت داغے گئے ہائپرسانک میزائلوں نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو شدید آزمائش میں ڈال دیا، جس سے دنیا بھر کے عسکری ماہرین حیران رہ گئے ہیں۔

 عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام میں ہائپرسانک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں، کیونکہ اس کا ڈیزائن آواز سے کم رفتار والے میزائلوں اور راکٹوں کے لیے بنایا گیا تھا۔

ایرانی میزائل حملوں کے دوران آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو ڈیفنس سسٹمز مسلسل دباؤ میں رہے اور کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ ہائپرسانک میزائل اپنی بے پناہ رفتار اور غیر متوقع پرواز کے باعث دفاعی سسٹمز کے ریڈار پر مکمل طور پر گرفت میں نہیں آتے، جس سے ان کا روکنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق آئرن ڈوم صرف قلیل فاصلے کے نان گائیڈڈ راکٹ یا چھوٹے ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈیوڈ سلنگ درمیانی فاصلے کے میزائلوں کے خلاف کام کرتا ہے، مگر ہائپرسانک میزائل اس کے دائرۂ اثر سے باہر ہیں۔

ایرو ڈیفنس سسٹمز (ایرو-1، ایرو-2، ایرو-3) اگرچہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں، مگر بیک وقت درجنوں میزائل حملوں کے خلاف ان کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔

ایرانی حملے کے دوران اسرائیلی شہروں میں درجنوں میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ متعدد مقامات پر دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں 24 افراد ہلاک اور 592 زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جوابی کارروائیوں میں ایران نے بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 224 افراد شہید اور 1,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نطنز، اصفہان، تہران اور خنداب سمیت متعدد مقامات پر جوہری اور عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں اصفہان میں چار عمارتیں تباہ ہوئیں، جن میں یورینیم کنورژن پلانٹ، کیمیکل لیبارٹری، فیول مینوفیکچرنگ یونٹ اور میٹل پروسیسنگ فیکٹری شامل ہیں۔

خطے میں اس تازہ ترین کشیدگی نے عالمی سطح پر بھی شدید تشویش پیدا کر دی ہے، اور عالمی اداروں کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیلیں سامنے آ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہائپرسانک میزائل کے مطابق

پڑھیں:

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے گئے

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چینی کی درآمد کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس پورے مرحلے کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ٹینڈر کھولتے وقت ٹینڈرنگ کمپنیوں کے نمائندے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی موجود تھا۔جنرل مینجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے چینی برآمد کے ٹینڈرز کھولے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی طلب پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیے گئے
  • ڈی این اے نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا: بچے کسی اور کے نکلے
  • غزہ، امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • غزہ: امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید
  • روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ 
  • روس کا تباہ کن ترین کروز میزائل کا تجربہ
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار
  • فرانس نے فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا