سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سٹی 42: سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس 6 ایم ایل ایز اور امیدوار اسمبلی کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس نے چوہدری ریاض سے بھی تفصیلی ملاقات اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا،آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے،پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پوزیشن مضبوط ہونے کے امکانات ہیں،سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے موجودہ صدر ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس
پڑھیں:
وزیر اعظم کا پاکستان کا ون ڈے سیریز میں جیتے پراظہارمسرت
سٹی 42ؒ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اظہار مسرت کیا ۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ بالخصوص چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے،اس کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہےْ
میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا