پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست سب کی نظر میں آگیا ہے: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بیرونِ ملک پاکستان کا مقدمہ لڑا، دہشت گردی پر مؤثر بات کی گئی، پاکستان کا نام بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست کے سب کی نظر میں آگیا ہے۔
شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے وہی جنگ مسلط کی جو بھارت نے پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔ دنیا میں کسی نے نہیں دیکھا کہ پانی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا ہو، یہ خطرناک رجحان ہے، ہم نے ہر جگہ لوگوں کو مطمئن کیا، ہم نے کہا کہ ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں، نہ ہم نے جنگ مسلط کی اور نہ بڑھائی۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کی کوئی شق نہیں ہے، دورے کے دوران صبح 8 سے رات 12 تک بلاول بھٹو قدموں پر رہتے تھے، دورے میں ہمارا سونے اور پینے کا کوئی حال نہیں تھا۔
انہوں نے سینیٹ کے ایوان میں وفاقی بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہائبرڈ گاڑیوں پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔
شیری رحمان نے کہا کہ الیکٹرک گاڑی، ہائبرڈ گاڑی پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے، آپ کی سڑکوں پر پھر کالے دھوئیں والی گاڑی چلے گی۔ دنیا میں کوئی الیکٹرک گاڑی پر ٹیکس نہیں لگا رہا، جنوبی ایشیا الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، لاہور میں ماحول دیکھا ہے؟ پاکستان میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ان پر ٹیکس نہیں لگا رہا، سڑکوں پر پھر کالے دھوئیں والی گاڑی چلے گی، پاکستان میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ ماحولیات سے متاثرہ ملک قرار دیا گیا ہے۔
ایوان میں اظہار خیال کے دوران شیری رحمان نے مزید کہا کہ جتنے پرانے منصوبے 15 اور 20 سال سے چل رہے ہیں ان کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا، دفاع اور قرضوں کے بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ صوبوں میں فوڈ انسیکیورٹی نظر آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں کٹوتی کردی گئی، لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کا سنا، وہ فعال نہیں، ایف بی آر کو سی ای او کو گرفتار کرنے کا ڈریکونین اختیار دیا گیا ہے، ایف بی آر کو ڈریکونین اختیار دینے سے کیا نجی شعبہ بڑھے گا؟۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پبلک سیکٹر تو سکڑ گیا ہے، اب نوکریاں تو نجی شعبے سے آنی ہیں، ہم نے اپنی تنخواہ تو بڑھالی، کم سے کم اجرت ہم نے نہیں بڑھائی، تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، شہباز شریف، وزیرِ خزانہ نے ایسے اقدامات ضرور کیے جو معیشت کو اندھیرے سے باہر نکال لائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیا ہے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
کراچی:ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے بی ایم ڈبلیو تحویل میں لے کر پانچ لاکھ روپے جرمانہ وصولی پر ڈی ایچ اے ویجلنس، ایس ایس پی جنوبی اور ایس ایچ او ساحل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار نے ڈی ایچ اے ویجلنس پر گاڑی غیر قانونی طور پر قبضے میں لینے کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست گزار ارسلان خواجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایچ اے ویجلنس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیا، بغیر شواہد درخواست گزار پر ڈرفٹنگ اور ڈونٹس کا الزام لگایا گیا، 25 سے 30 اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر تحویل میں لیا، بی ایم ڈبلیو گاڑی ضبط کرکے ڈی ایچ اے ویجلنس دفتر منتقل کی گئی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
درخواست گزار نے وکیل کے توسط سے کہا کہ گاڑی کی رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے، ڈی ایچ اے ویجلنس کو گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، شہریوں کو روکنے اور جرمانہ عائد کرنے کا اختیار صرف پولیس کے پاس ہے، ڈی ایچ اے ویجلنس پولیس فورس نہیں، ویجلنس حکام کے اقدامات اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہیں، درخواست میں بھتہ خوری، غیر قانونی حراست اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔