بی جے پی نے بھارتی عوام کو صرف بے روزگاری دی ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا یومِ پیدائش ہے۔ اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس نے دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں "میگا روزگار میلہ 2025ء" کا انعقاد کیا۔ روزگار میلہ میں ٹاٹا الائنس، فلپ کارٹ، جپٹو، وولٹاس، ٹیک مہندرا، پے ٹی ایم، آدتیہ برلا، ہتاچی، اربن کَلیپ جیسی 161 پرائیویٹ کمپنیاں شامل ہوئیں۔ اس دوران روزگار میلہ میں تقریباً 8500 نوجوانوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا، تقریباً 7500 نوجوانوں کے انٹرویو ہوئے اور 3500 نوجوانوں کو ہاتھوں ہاتھ جاب لیٹر ملا۔ ساتھ ہی کئی نوجوانوں کو کمپنیوں کے ایچ آر کے ذریعہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی مدعو کیا گیا ہے۔ "میگہ روزگار میلہ" میں کانگریس کے کئی سینیئر لیڈران شامل ہوئے، جن میں اے آئی سی سی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری سچن پائلٹ، اے آئی سی سی کے انچارج قاضی نظام الدین، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، کسان کانگریس کے ایزیگٹو چیئرمین بجرنگ پونیا، اے آئی سی سی سکریٹری نوین شرما اور نیرج کندن تھے۔
اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ آج نوجوانوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے۔ بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو آج روزگار چاہیئے اور راہل گاندھی ہی واحد ایسے لیڈر ہیں جو مسلسل اس کے لئے پارلیمنٹ سے لیکر سڑکوں تک لڑ رہے ہیں۔ انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیں بے روزگاری دی، ہم نے اس کے جواب میں روزگار کا میلہ کھڑا کر دیا۔ یوتھ کانگریس کا روزگار میلہ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ یہ راہل گاندھی کے وِژن پر یقین رکھنے والوں کی مہم ہے۔ کانگریس لیڈر بھانو چِب نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جو مسلسل بے روزگاری کا مسئلہ اٹھاتے آئے ہیں۔
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر کے مطابق روزگار میلہ میں شامل ہوئے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ آج جو کام حکومت کو کرنا چاہیئے وہ راہل گاندھی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں نوجوان کہہ رہے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ راہل گاندھی ان کے لئے کام کریں گے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ یہ روزگار میلہ آج انڈین یوتھ کانگریس اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی نے مل کر منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عام تقریب نہیں ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو نوکری دلانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ حکومت نے تو ہر سال 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے، نہ تو اب اس مسئلہ پر بات ہوتی ہے اور نہ ہی جواب ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اب اپوزیشن نے ذمہ داری لی ہے کہ اگر حکومت پیچھے ہٹے گی تو ہم آگے بڑھ کر نوجوانوں کو ان کا حق دلائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانگریس کمیٹی کے کے جنرل سکریٹری انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار میلہ اے آئی سی سی راہل گاندھی بے روزگاری کانگریس کے بی جے پی نے نہیں ہے کے لئے
پڑھیں:
بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس
کانگریس نے اسطرح کے حالات پر اپنا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیسہ میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دنوں قبل پوری میں ہی 3 لوگوں نے ایک نابالغ بچی کا اغوا کر اسے زندہ جلا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اڈیسہ کے پوری ضلع میں گزشتہ دنوں ایک سیاحتی مقام پر ایک شادی شدہ جوڑے کے ساتھ بدمعاشی اور خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس تعلق سے کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ اڈیسہ کا جنگل راج، بی جے پی حکومت میں خواتین کی تحفظ مذاق بن چکا ہے، ضلع پوری میں ہوئی حیوانیت اس بات کا ثبوت ہے۔ واقعہ کی مختصر تفصیل پیش کرتے ہوئے کانگریس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ضلع پوری ضلع میں شوہر-بیوی سیاحتی مقام پر گھومنے گئے۔ یہاں بدمعاشوں نے پہلے بغیر اجازت خاتون کی تصویر کھینچی، پھر خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے، جب خاتون کے شوہر نے اس کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے شوہر کو یرغمال بنا کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔
کانگریس نے اس طرح کے حالات پر اپنا افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیسہ میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کچھ دنوں قبل پوری میں ہی 3 لوگوں نے ایک نابالغ بچی کا اغوا کر اسے زندہ جلا دیا تھا۔ وہیں بالاسور میں ایک 20 سال کی طالبہ نے شعبۂ صدر کے ذریعہ جنسی استحصال سے تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی۔ اڈیشہ سے متعلق جرائم کے کچھ اعداد و شمار بھی کانگریس نے اپنی پوسٹ میں شیئر کئے ہیں۔ کانگریس نے بتایا ہے کہ اڈیسہ میں ہر دن 15 عصمت دریاں ہوتی ہیں۔ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ خواتین لاپتہ ہیں۔ عصمت دری کے خلاف آواز اٹھانے پر خواتین کی سماعت نہیں ہوتی۔ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ محض انتخابی تقریروں کا حصہ ہے، حقیقت میں یہاں جرائم پیشے بے خوف ہیں اور خواتین خوف کے سایہ میں زندگی گزارنے کو مجبور ہیں جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔