صدر مملکت کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، معرکہ حق میں نیوی کے غیر متزلزل عزم کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور و غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا جبکہ انہیں چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق” میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت نے "معرکہ حق” کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کیخلاف کامیاب حکمت عملی پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان صدر مملکت پاک بحریہ معرکہ حق
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6