شہید بینظیر بھٹو ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں:مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں۔
بینظیر بھٹوشہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی،انہوں نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی ۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز خود اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر کیا تھا، وہ ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں،آج بینظیر بھٹو کی قربانیوں، قیادت اور مشن کو یاد کرنے کا دن ہے۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں،ان کا خواب ایک ترقی یافتہ، بااختیار اور جمہوری پاکستان تھا،بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر اتحاد، صحت اور تعلیم کے پیغام پر عمل کرنا ہے، ان کی سالگرہ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بینظیر بھٹو
پڑھیں:
روپیہ مضبوط، ڈالر کمزور! قیمتوں میں مزید کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسٹیک ہولڈرز کی اہم شخصیت سے ملاقات اور کریک ڈاؤن سے ڈالر قابو میں آگیا۔
حوالہ ہنڈی اور گرے مارکیٹ چلانے والوں کیخلاف متعلقہ اداروں کی کارروائی اور اسٹیٹ بینک نے ڈالرز کی بھاری خریداری کو بریک لگنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر دو روپے سستا ہوگیا۔ قدر مزید گرنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 66 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کو بالآخر نیچے ہی آنا ہے۔ ایکسپورٹرز اور ذخیرہ اندوز بھی ڈالرز مارکیٹ میں لا رہے ہیں تاہم اس کاروبار سے منسلک افراد کہتے ہیں کہ ڈالر کے ریٹ میں انجینئرنگ سے گریز کرنا ہوگا۔
منی چینجرز کہتے ہیں ڈالر کی قدر کے تعین میں بینکوں اور اسٹیٹ بینک کا اہم کردار ہوتا ہے، اوپن مارکیٹ انٹر بینک کو فالو کرتی ہے۔
Post Views: 4