کوئٹہ، محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سکیورٹی پر اجلاس منعقد
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اجلاس کے موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے شرکاء سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، انجمن تاجراب بلوچستان کے نمائندوں، علمائے کرام و دیگر شیعہ سنی عمائدین، امن کمیٹی کے اراکین، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ، ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے شرکاء سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مشتبہ افراد، سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ محرم الحرام کی ڈیوٹی نہایت اہم نوعیت کی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افراد سکیورٹی معاملات میں مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد محرم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی امور کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کر کے 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خضدار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خیبرپختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو ز شیئرکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔