چینی کی قیمت میں حیران کن اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 181روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کارگر ثابت نہ ہوسکا۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی بدترین قلت برقرار ہے،شہر کے 100کے قریب یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی قلت سنگین ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر آنیوالے شہری بھی مایوس لوٹنے لگے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا دیہات میں بسنے والی غریب خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
شوگر مافیا بے لگام، چینی کی قیمت 180روپے فی کلو ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں شوگر مافیا بے لگام، چینی کی قیمت فی کلو 180 روپے تک جا پہنچی ،وفاقی اور صوبائی حکومت کے وزراءاور ضلعی انتظامیہ اشرافیہ کے سامنے بے بس ،شوگر مافیا قیمتوں میں مسلسل من مانے اضافہ کررہی ہے رمضان المبارک میں چینی قیمت130سے بڑھ کر 170روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی اب مزید اضافے کے اتھ180اور190روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،ایک کلو چینی پر 50 روپے بڑھ جانا حکمرانوں کی جا نب سے عوام پر ظلم کی انتہا ہے شہریوں نے فوری طور پر سخت اقدامات کرتے ہوئے چینی کی قیمت کو سابقہ سطح پرلانے کا مطالبہ کیاہے ۔