جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے فوری یہ جنگ بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی امریکی حملے کیا جائے گا کا اعلان کے خلاف

پڑھیں:

ایران پر اسرائیل کے حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف جعفریہ آرگنائزیشن کا احتجاجی اجتماع

مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی، سمیت بلاتفریق مذہب و مسلک، سماجی، مذہبی و سیاسی، سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہم پاکستانی آرمی چیف اور حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ایران سے دوستی کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل بین الاقامی دستور کو روندتے ہوئے انسانیت کا قتل کر رہا ہے، وہ بہت سے ممالک کی عوام کو لاکھوں کی تعداد میں قتل کرکے پورے پورے ملمالک کو کھنڈرات میں تبدیل کر چکا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل ہو یا امریکا، یا یورپی یونین سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم مسلمان ہیں اور کسی بھی مسلمان کو تکلیف پہنچے تو ہمیں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں، ہم ایران پر جنگ مسلط ہونے کو پاکستان پر جنگ مسلط ہونے کے مترادف سمجھتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عملی طور پر اسلام و انسانیت کا دفاع کرتے ہوئے عالمی طاقتوں، امریکا و اسرائیل کو واشگاف پیغام دیا ہے کہ اسرائیل جہاں بھی قتل و غارت کرے گا، ہم اس کے خلاف مکمل طور پر کھڑے ہونگے، لہٰذا اس صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا اسلام اور انسانیت سے غداری کے مترادف ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اسلام و انسانی کا سرمایہ ہیں، اور تمام مسلمان رنگ و نسل، مسلک و ملت سے بالاتر ہو کر اپنے محبوب قائد کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جو کہ عالمی امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو متحد ہو کر روکا جائے۔ احتجاجی اجتماع کے بعد شرکاء نے فوارہ چوک تک ریلی نکالی، جبکہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی ایران پر جارحیت کیخلاف جماعت اسلامی کا یومِ احتجاج، کل ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان
  • ایران پر امریکی حملوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے،تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف ریلی
  • جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف کل یوم احتجاج کا اعلان
  • غزہ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا و یورپی ممالک میں احتجاج
  • جعفریہ آرگنائزیشن کا ایران کے حق میں اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • ایران پر اسرائیل کے حملے و آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکیوں کیخلاف جعفریہ آرگنائزیشن کا احتجاجی اجتماع
  • جماعت اسلامی کا 21 جون کو سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان
  • اسرائیل کیخلاف ایران کی جوابی کارروائی قابل تحسین، ضیاءالدین انصاری