کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹرت)کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے۔ کسٹمزحکام نے بتایا کہ کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز اور ائرپوڈ ضبط کر لیے تھے۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ چھاپے میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس اور ائر پوڈز اپنی تحویل میں لے کر ضبط کر لیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ممبئی ایپل اسٹور پر نئے آئی فون 17 کے لیے دھینگا مشتی
ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جمعے کی صبح ایپل اسٹور کے باہر افراتفری مچ گئی جب خریدار اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد نئے آئی فون 17 کے مختلف ماڈلز خریدنے کے لیے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر بنائی گئی وائرل ویڈیو میں درجنوں افراد کو اسٹور کے شیشے والے داخلی دروازے کے باہر اس طرح ایک دوسرے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے کسی بند ڈبے میں ٹھونسے گئے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام
ایک سرخ قمیض پہنے شخص کو سیکیورٹی اہلکار باہر کھینچتے ہیں اور وہ اہلکار کو مارنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم دوسرے گارڈ کے قابو پانے پر معاملہ قابو میں آتا ہے۔
اسی دوران ایک سفید قمیض میں ملبوس خریدار سیکیورٹی اہلکار کی خیریت دریافت کرتا ہے، جبکہ پس منظر میں مارپیٹ جاری رہتی ہے، ویڈیو میں ایک اور محافظ ڈنڈا اُٹھائے نظر آتا ہے مگر اکیلا ہونے کی وجہ سے زیادہ کچھ نہیں کر پاتا۔
بعدازاں ایک اور شخص کو، جو سیاہ و سفید قمیض پہنے تھا، مسلح سیکیورٹی اہلکار ہجوم سے گھسیٹ کر باہر نکالتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
ایپل نے بھارت بھر میں آئی فون 17 سیریز کی فروخت شروع کر دی ہے جس کے بعد ممبئی اور دہلی کے فلیگ شپ اسٹورز کے باہر بڑی تعداد میں لوگ قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے۔
بعض خریداروں کے مطابق بدانتظامی اور سیکیورٹی کی کمی جھگڑے کی اصل وجہ تھی، احمد آباد سے آئے ایک خریدار، موہن یادیو، نے بتایا کہ وہ صبح 5 بجے سے قطار میں کھڑےتھے مگر لوگ قطار توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
’میں صبح سے لائن میں ہوں، لیکن یہاں کی سیکیورٹی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہی، قطار توڑی جا رہی ہے اور پیچھے کھڑے لوگ فون نہیں خرید پا رہے۔‘
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی
دہلی کےعلاقے ساکیت کے سلیکٹ سٹی واک مال میں بھی رات بھر خریدار نئے آئی فون کے انتظار میں قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ بینگلورو کے ایپل اسٹور پر بھی رش دیکھا گیا، البتہ وہاں صورتحال کچھ قابو میں رہی۔
ایپل نے اس بار آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کے ساتھ ساتھ ریگولر آئی فون 17 اور نیا آئی فون ایئر بھی متعارف کرایا ہے، جن کی قیمتیں 82,900 روپے سے لے کر 2 لاکھ 30 ہزار انڈین روپے تک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون ایئر آئی فون 17 ایپل اسٹور پرو میکس ٹیکنالوجی دہلی سلیکٹ سٹی واک مال سیکیورٹی سیکیورٹی اہلکار گتھم گتھا ممبئی