ایران نے پُرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے انتخاب کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت‌ روانچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔

مجید تخت‌ روانچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے دائرہ کار میں پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، جس کی ایران بارہا تردید کر چکا ہے۔

اتوار کے روز امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے فوجی اور جوہری مراکز پر بمباری کی، جب کہ اسی دوران ایرانی سفارت کار امریکا اور یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھے۔

مجید تخت‌ روانچی نے کہا کہ جب ایران پر حملے ہو رہے ہوں تو مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم صرف برائے نام مذاکرات نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ حملے اتوار کی صبح ایران کے شمالی، وسطی اور مرکزی علاقوں میں 3 اہم جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام لکھے گئے خط میں امریکی حملے کے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پرحملہ ایک ایسے ملک نے کیا جو خود جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کے ممکنہ تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلااشتعال اور غیرقانونی حملہ ہے، جو دنیا کو ’ہولناک نتائج‘ سے دوچار کر سکتا ہے جن میں عام شہریوں کی بڑے پیمانے پر اموات، طویل مدتی ماحولیاتی تباہی وغیر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ترکیہ میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جواب کے لیے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اپنے ملک کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی خود مختاری کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ ایران پر حملوں کے جواب کا فیصلہ، نوعیت اور وقت کا تعین اس کی افواج کریں گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کہ ایران ایران پر کیا ہے

پڑھیں:

حکومت بلوچستان کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)حکومت بلوچستان نے سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کوئٹہ نےسرکاری نوکری کےحوالےسےعمرکی حد سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،حکم نامہ 23 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال مقرر ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
  • عید الضحیٰ پر دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے والوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • مزدورکی کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرسیکرٹری لیبرسے جواب طلب
  • بلوچستان حکومت کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت بلوچستان کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان، نیویارک ٹائمز
  • امریکا: سیاحتی ویزے پر سیکیورٹی بانڈ رکھنے کا منصوبہ، کون سے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں؟
  • یومِ استحصال: مقبوضہ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان