ایران نواز مسلح گروہوں کی امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے لیے تیاری، نیو یارک ٹائمز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی
تاہم نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تاحال ان گروپوں کی جانب سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا، جب کہ عراقی حکومت ان حملوں کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایرانی ردعملیہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ان حملوں پر شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت ایرانی افواج خود طے کریں گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا:
’ایران پر کیے گئے امریکی حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔‘
یہ بھی پڑھیے ایران پر حملے سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو کیا پیغام دیا تھا؟
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران نواز گروہ واقعی حملے کرتے ہیں تو یہ خلیجی خطے میں ایک وسیع تر محاذ کھولنے کا سبب بنے گا۔ اس کے نتیجے میں امریکی فوجی، سفارتی مشنز اور تجارتی مفادات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران عراق کتائب حزب اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران کتائب حزب اللہ
پڑھیں:
یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر، پروازیں منسوخ
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن کا ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر اور کچھ منسوخ بھی کر دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والی کمپنی کولنز ایرو اسپیس کے سافٹ ویئر پر سائبر حملہ ہوا جس سے ایئرپورٹس کے الیکٹرانک سسٹمز بند ہوگئے۔ ادارے کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس نے تصدیق کی ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم وہ اس خرابی کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برسلز ایئرپورٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد خودکار نظام بند ہوگیا ہے اور مسافروں کو مینول چیک اِن اور بورڈنگ کے ذریعے سہولت دی جا رہی ہے، لیکن پروازوں کے شیڈول پر اس کا براہِ راست اثر پڑ رہا ہے۔
ادھر برلن ایئرپورٹ نے بھی سسٹم متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ جرمنی کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ فرینکفرٹ اور سوئٹزرلینڈ کا تزیورخ ایئرپورٹ اس حملے سے محفوظ رہے۔
یورپی ایئرلائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ وہ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے، تاہم دیگر بڑی ایئرلائنز نے فوری ردعمل نہیں دیا۔ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے پروازوں کی تصدیق کر لیں۔