اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔

عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔

عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی سے بےحد محبت کرتی ہیں اور جب بھی بیٹی کو ان سے بات کرنی ہوتی ہے، تو وہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر اس کی بات سنتی ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بیٹی نے اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب خود کیا اور وہ کبھی یہ نہیں سمجھتیں کہ بیٹی کو یہ بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے یا کیا نہیں کرنا۔

ادکارہ کے مطابق بطور والدین، انہوں نے بیٹی کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کی اور آج ان کی بیٹی خوش ہے۔

عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ بطور والدین، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا خیال رکھیں، لیکن بیٹی پر یہ فرض نہیں کہ وہ ان کا خیال رکھے۔

اُن کے بقول بیٹی کی کوئی ذمہ داری نہیں کہ وہ بڑھاپے میں اُن کا سہارا بنے۔

اداکارہ کے مطابق اُن کی بیٹی گزشتہ چھ سال سے امریکہ میں مقیم ہے اور اس کی شادی مارچ میں طے ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عفت عمر نے اپنی بیٹی انہوں نے

پڑھیں:

مصطفی کمال نے بیٹی کو ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، میں نے اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے 30سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں، ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لیے قوم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام میں ہر پاکستانی کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر وہیں رک جاتے ہیں، اس لیے ہمیں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو فروغ دینا ہوگا۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مستقبل میں مزید ویکسینز آئیں گی اور ہمیں اپنی قوم کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انہیں اپنانا ہوگا۔ کینسر ایک موذی مرض ہے جو صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کو متاثر کرتا ہے، اس لیے بچا ہی بہترین راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر صحت نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • مصطفی کمال نے بیٹی کو ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • وفاقی وزیر صحت نے اپنی بیٹی کو سروائیکل ویکسین لگوا دی
  • وفاقی وزیرِصحت نے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا کر منفی پروپیگنڈہ رد کر دیا
  • مصطفی کمال نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوا لی
  • مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا: خالد مقبول