او آئی سی اعلامیے میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق

پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا

خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی توڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بجٹ نہ منظور ہوا تو اسپتالوں، اسکولوں سمیت تمام اداروں کو فنڈز کی قلت ہو جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مالی بحران پیدا کر کے پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بجٹ منظوری کے بعد بھی عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کسی بھی وقت بجٹ میں ترمیم کر سکے گی، چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملتے ہی مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا مستقبل بھی عمران خان کی ہدایات سے مشروط ہے، چیئرمین عمران خان نے جو اعتماد دیا، اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچانے دی جائے گی۔

پی ٹی آئی سازشوں کا شکار نہیں بنے گی، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رینجرز اور پولیس کی کارروائی، متحدہ لندن کے دو مطلوب ملزمان گرفتار
  • تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا اہم اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق
  • مون سون کا پہلا اسپیل کب سے کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • او آئی سی کا 2روزہ اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری، ایران پر امریکی حملوں کا ذکر غائب
  • اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، ایران کے حق دفاع کی حمایت کے پاکستانی عزم کا اعادہ
  • پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی، اسحاق ڈار
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا