کراچی:

سہراب گوٹھ کے علاقے غریب آباد میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور گھر میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ثناءاللہ ولد سمش اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ غزالہ جاوید زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

قائم مقام ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر رؤف نے بتایا کہ مقتول ثناء اللہ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق دیر سے تھا، مقتول آج ہی اپنے آبائی گاؤں دیر سے کراچی آیا تھا، مقتول نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون بھی زخمی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان کی تعداد 2 تھی جنہوں نے مقتول پر 6 گولیاں چلائی اور تمام گولیاں مقتول کو لگی جبکہ ایک گولی مقتول کو کراس کرکے کے گھر کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے گھر میں بیٹھی خاتون کو ہونٹ کے قریب لگی جس کے باعث خاتون بھی زخمی ہوئی۔

قائم مقام ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 6 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نامعلوم مسلح ملزمان

پڑھیں:

وڈھ، مسلح افراد کی فائرنگ، شفیق مینگل کا بھائی ہلاک

پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ اور بلوچستان کے ایک متنازع شخصیت ہیں، جن کے مخالفین ان پر بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ چلانے، دہشتگردوں کو تربیت دینے اور کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • منگھوپیر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ، 1قیدی ہلاک، 2 زخمی
  • دادو: نامعلوم افراد کی پرنٹنگ پریس پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی
  • قائدآباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق
  • راولپنڈی: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
  • خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا صاحبزادہ جاں بحق، پوتا زخمی
  • نامعلوم افرادکی فائرنگ ،سابق وزیراعلیٰ‌کابیٹا قتل
  • وڈھ، مسلح افراد کی فائرنگ، شفیق مینگل کا بھائی ہلاک