لاہور:

باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔

دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ زینت آلہ قتل سمیت قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دی گئی۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب بی بی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ

کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر آصف علی زرداری کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ امام نے صدر مملکت کو مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ صدر مملکت کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو مستحکم کرنے میں ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے، دونوں ممالک اپنے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔\932

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو قتل کردیا
  • کراچی، لوٹ مار میں مصروف دو ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک، فائرنگ کی زد میں آخر خاتون سمیت 2 زخمی
  • چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • دو گول گپوں کے جھگڑے پر خاتون کا سڑک پر دھرنا؛ ٹریفک جام
  • لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار
  • منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی
  • برسوں بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کے وفد کا چین کا اہم دورہ
  • حافظ آباد: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ