شاہ رخ خان کا پاکستانی اسٹارز پر اعتماد ، محمد عامر اور عثمان طارق کو سی پی ایل اسکواڈ میں شامل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟
محمد عامر لیگ میں پہلے بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور 39 میچوں میں 18.
نوجوان فاسٹ بولر محمد عثمان طارق کو پہلی بار ویسٹ انڈین کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ وہ پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 5 میچوں میں 10 وکٹیں لے کر نمایاں رہے تھے، اور اب ٹی کے آر کے بولنگ اٹیک میں نئی توانائی کا اضافہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ریڈ کارڈ مل گیا، یہ نیا قانون کیا ہے؟
ان معاہدوں سے نہ صرف شاہ رخ خان کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ پاکستانی کرکٹرز کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قدر و قیمت کا بھی مظہر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ اسٹار پاکستانی کرکٹرز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز شاہ رخ خان عثمان طارق محمد عامر ویسٹ انڈیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ اسٹار پاکستانی کرکٹرز شاہ رخ خان ویسٹ انڈیز شاہ رخ خان
پڑھیں:
عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے ،فلیٹس کاماہانہ کرایہ کتناہوگا؟
بولی وڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں عارضی طور پر رہائش اختیار کر لی — اور وہ بھی کسی عام اپارٹمنٹ میں نہیں بلکہ چار لگژری فلیٹس میں، جن کا مجموعی ماہانہ کرایہ تقریباً80 لاکھ روپے ہے۔
✅ پانچ سال کا معاہدہ، کروڑوں کا سکیورٹی ڈپازٹ
رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 5 سال کے کرایہ معاہدے پر یہ فلیٹس حاصل کیے ہیں اور اس کے لیے تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بطور سکیورٹی ڈپازٹ جمع کرائے ہیں۔
یہ فلیٹس باندرہ کے ولنومونا اپارٹمنٹ میں واقع ہیں، جن کا دلکش سمندری منظر انہیں مزید پرکشش بناتا ہے۔
پرانے گھر کی ری ڈیولپمنٹ
عامر خان اس وقت ممبئی میں اپنی مستقل رہائش گاہ “ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی” کی ری ڈیولپمنٹ کی وجہ سے عارضی جگہ پر مقیم ہیں۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عامر خان کی یہ نئی رہائش گاہ بالکل شاہ رخ خان کی عارضی رہائش کے قریب ہے۔
شاہ رخ بھی اپنی رہائش گاہ منت کی تزئین و آرائش کے سبب عارضی طور پر اسی علاقے میں منتقل ہوئے ہیں، یوں یہ علاقہ بولی وڈ کے سپر اسٹارز کا عارضی پڑاؤ بن چکا ہے۔
فلمی ستاروں کا گڑھ — باندرہ اور پالی ہل
باندرہ اور پالی ہل کو پہلے ہی فلمی ستاروں کا محلہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں سلمان خان، کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ریکھا، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون جیسی بڑی شخصیات مقیم ہیں — اب عامر اور شاہ رخ بھی عارضی طور پر ایک ساتھ یہیں رہائش پذیر ہیں۔