دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ 27 جون بروز جمعہ ہجری سال نو کی تعطیل کے موقع پر دبئی بھر میں ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینلز کے علاوہ تمام پبلک پارکنگ زونز مفت ہوں گے، پارکنگ کی باقاعدہ فیس 28 جون بروز ہفتہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ دبئی میٹرو 27 جون بروز جمعہ صبح 5 بجے سے اگلے دن 28 جون صبح 1 بجے تک چلے گی اور دبئی ٹرام 27 جون کی صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے 28 جون تک سفری سہولیات فراہم کرے گی جب کہ تمام آر ٹی اے کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز جمعہ کو بند رہیں گے لیکن ام رامول، دیرہ، البرشا اور ہیڈ آفس میں سمارٹ کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز معمول کے مطابق 24/7 فعال رہیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ تمام سروس فراہم کرنے والے مراکز جمعہ کو بند رہیں گے اور گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی خدمات ہفتے کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی، آر ٹی اے کی جانب سے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عوامی بسوں اور میرین ٹرانسپورٹ کے نظام الاوقات دیکھنے کے لیے سہیل یا آر ٹی اے ایپ کو دیکھیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آر ٹی اے
پڑھیں:
دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع نے کرکٹ حلقوں میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، تاہم اب اس معاملے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی میں گزشتہ روز ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان اس موضوع پر غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں آئی سی سی نے تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کر دی۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ میٹنگ کے باضابطہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، تاہم سائیڈ لائنز پر موجود متعدد رکن ممالک نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع خوش اسلوبی سے ختم ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھی اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ اگر تمام فریقین تعاون کریں تو معاملے کو بغیر کسی تنازع کے حل کیا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ خطے کے کروڑوں شائقین کے لیے ایک علامتی ایونٹ ہے اور اس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹرافی جیسے مسئلے کو سیاسی یا ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایشیائی ممالک کے درمیان کرکٹ کا رشتہ مزید مضبوط ہو اور ایسے تنازعات کھیل کی روح کو متاثر نہ کریں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ آئی سی سی نے باضابطہ طور پر کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی، تاہم تنظیم نے پیشکش کی ہے کہ اگر رکن ممالک متفق ہوں تو وہ ثالثی یا مشاورت کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ معاملے کو کس طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، تاہم یہ پیشرفت اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ آئی سی سی پہلی بار ایشین کرکٹ کے اندرونی تنازع میں مداخلت کے لیے آمادہ ہے۔