Daily Ausaf:
2025-09-25@04:42:17 GMT

اسلام آباد: 4.2 ارب روپے کا منصوبہ بارش میں بہہ گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارش نے 4.2 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے جناح اسکوائر پراجیکٹ کی قلعی کھول دی۔ محض 84 دن میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ پہلی ہی بارش کے اسپیل میں زمین بوس ہوتا دکھائی دیا، جس نے تعمیراتی معیار اور منصوبہ بندی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والی سڑک بارش کے باعث بیٹھ گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس واقعے نے جلد بازی میں مکمل کیے گئے منصوبے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم نے جناح اسکوائر پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا، جسے شہر کی ترقی کا سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم بارش کے ایک ہی اسپیل نے منصوبے میں ناقص تعمیرات اور معیار کی شدید کمی کو عیاں کر دیا۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ کیوں جوڑے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 4بسوں کا تحفہ

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کو 4نئی بسوں کا تحفہ دیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بسوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سعودی عرب کے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ اور عملے کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

تقریب میں وائس پریزیڈنٹس، سعودی اساتذہ اور یونیورسٹی کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی نے گرین لائن پراجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروادیا، ترجمان وفاقی حکومت
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر
  • اسلام آباد میں پیس ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
  • اسلام آباد میں احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
  • گرین لائن فیز 2 منصوبہ 2026ء میں مکمل کرلیں گے، ترجمان حکومت پاکستان
  • دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
  • اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو: 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • سعودی عرب کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 4بسوں کا تحفہ