بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی —فوٹو بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
اسمبلی نے 896 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے 94 مطالباتِ زر منظور کر لیے، بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بجٹ میں شامل اہم منصوبوں کا اعلان کیا۔
اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے مجموعی طور پر 94 مطالباتِ زر پیش کیے۔
ایوان نے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 660 ارب 83 کروڑ 43 لاکھ روپے، جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 289 ارب 64 کروڑ روپے کے مطالباتِ زر کی منظوری دی۔
اپوزیشن اراکین نے مطالباتِ زر میں کٹوتی کی 11 تحریکیں پیش کیں جو رائے شماری کے ذریعے مسترد کر دی گئیں۔
بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 16 ہزار بھرتیاں کی گئیں، 3200 بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا، جبکہ ترقیاتی بجٹ کا 100 فیصد استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے سرکاری ملازمین کی ڈیمانڈز اس بجٹ میں پوری کرنا ممکن نہیں ہے: سرفراز بگٹی نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی کا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو منتقل کرنے کا خیر مقدمانہوں نے آئندہ مالی سال کے دوران صوبے کے 10 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ، چاغی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، کوئٹہ کے شہریوں کے لیے پیپلز ٹرین سروس اور ایک ماہ کے اندر پیپلز ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اسمبلی اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے کی غرض سے 20 ارب روپے مختص کرنے، صوبے کے 100 تھانوں کی ازسرِ نو تعمیر کر کے انہیں قلعہ نما بنانے اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سرکاری و سول شہداء کے لواحقین کے لیے امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی مالی سال کے بجٹ کے لیے
پڑھیں:
ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز
یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس سی او وژن 2025ء کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سیکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی نے بتایا کہ آئی ٹی لیب کا مقصد نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تربیت کے لیے الگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرایا جائے گا۔ یہ اقدامات نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے ہم آہنگ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ایس سی او وژن 2025ء کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطہ میں بے روزگاری میں کمی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔