گلبرگ ٹائون کا 2ارب 49کروڑ 84لاکھ روپے کا گرین بجٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جسے “گرین بجٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔ گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم کے طور پر “تعلیم کارڈ” متعارف کرایا جا رہا ہے، جو فیڈرل بی ایریا کے ذہین طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ ابھی حال ہی میں فیڈرل بی ایریا کے 200 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ تعلیم میں مزید آگے بڑھ سکیں۔ ٹاؤن کے سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبز قائم کی جائیں گی۔ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے لیے5 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ اسکولوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ماضی میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے مناسب ڈیسک اور تعلیمی ماحول میسر نہیں تھا، مگر اب ان سہولیات میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ صحت کے میدان میں 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن سے دو ماڈل ہیلتھ کیئر یونٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل محلہ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس وقت تک دو ماڈل محلے مکمل کیے جا چکے ہیں: روشن باغ اور عزیزآباد۔ ان علاقوں کو صاف، روشن، اور بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ وہ باقی علاقوں کے لیے مثال بن سکیں۔اوپن ائر جم کا منصوبہ بھی گلبرگ ٹاؤن میں متعارف کرایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کی طرف راغب کیا جا سکے۔انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کی بحالی کے لیے 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ “روشن گلبرگ” منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیے گئے ہیں کروڑ روپے کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں ک دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کی وجہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانہ کے علاقے شیدی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مرغی کے انڈے کی سپلائی کرنیوالی سوزوکی پک میں سوار افرادکو روکنے کی کوشش نہ رکنے پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں 55سالہ عبدالخالق اور43سالہ سجاد زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ مضروبین کے بیان کے مطابق وہ انڈے کی سپلائی کررہے تھے کہ اس دوران انھیں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے روکنے کی کوشش کی جنھو ں نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مضروبین کے پاس سے دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم موجود تھی لیکن لوٹ مار نہیں ہوئی تاہم پولیس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔