فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکا، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گلبہار میں فلیٹ میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فاطمہ نامی خاتون عمارت کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھی۔ دھماکے کے باعث آگ لگنے سے خاتون جھلس کر زخمی ہوئی جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر کافی عرصے سے بند فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
—فائل فوٹومستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام نے کہا کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔