ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے مارا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
روس(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔
ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور سے زمین پر پٹخ دیا۔
واقعے کے بعد وہاں لوگ جمع ہوئے اور بچے کو فوری اسپتال روانہ کیا جب کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے ولادیمیر وٹکوف کو گرفتار کرلیا جس کی تمام تر ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔
پولیس کا کہناہےکہ بچے کو سر کی ہڈی سمیت متعدد فریکچر آئے ہیں اور وہ کوما میں چلا گیا جس کا علاج جاری ہے جب کہ ملزم اس واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بچے کو
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا
لاہور:کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی۔
جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ اس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔