پاکستان شوبز کے اداکار فیضان شیخ نے ساتھی اداکار و میزبان عدنان صدیقی کو بہترین ہوسٹ قرار دے دیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے فیضان شیخ سوال کیا کہ ان کے مطابق کون سب سے بہترین میزبان ہیں بالی ووڈ اداکار و میزبان سلمان خان یا پھر پاکستانی اداکار میزبان عدنان صدیقی؟ 

جس پر فیضان شیخ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیلنٹ کو سپورٹ کریں گے اور اگر ٹیلنٹ کی بات ہو تو عدنان صدیقی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں اور سلمان خان سے زیادہ بہترین میزبان ہیں۔ 

https://www.

instagram.com/reel/DLU5BIGtCdz/?utm_source=ig_web_copy_link

فیضان نے اپنے بیان پر مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سُنا ہے کہ سلمان خان تو ایک لائن بھی بغیر دیکھے نہیں بول پاتے اور میزبانی کیلئے بھی ٹیلی پرومپٹر کا استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ عدنان صدیقی ایسا نہیں کرتے وہ خود بولتے ہیں۔ 

فیضان شیخ کی عدنان صدیقی کی سلمان خان نے موازنہ کرنے کی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی ان کے بیان سے اتفاق کر رہے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیضان شیخ

پڑھیں:

حماس کو کچلنا غزہ جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے حماس کو کچلنا بہترین منصوبہ ہے، حالانکہ دنیا بھر سے لڑائی روکنے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے۔

یروشلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نئے آپریشن کا آغاز نسبتاً مختصر مدت میں کیا جائے گا کیونکہ ہم جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

22 ماہ سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیلی معاشرہ گہری تقسیم کا شکار ہو چکا ہے، کچھ لوگ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ دیگر مکمل طور پر حماس کی شکست چاہتے ہیں۔

جمعے کے روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ سٹی پر مکمل قبضے کی منظوری کے بعد نیتن یاہو کو اندرون و بیرونِ ملک شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تاہم نیتن یاہو نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے فوجی آپریشن کا مقصد غزہ سٹی اور مرکزی کیمپوں میں موجود حماس کے دو آخری گڑھوں کو ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی غزہ کے 70 سے 75 فیصد حصے پر فوجی کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، لیکن دو علاقے باقی ہیں، جن میں غزہ سٹی اور وسطی کیمپ شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ اعلان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل سامنے آیا، اس سے ایک دن قبل تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے فیصلے کی مخالفت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ نیا منصوبہ ناکام ہوگا، یرغمالیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں ڈالے گا، اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ کرےگا۔

اس دوران اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو ینکا نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ منصوبہ نافذ کیا گیا تو غزہ میں ایک اور تباہی رونما ہوگی، جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔

اگرچہ عالمی سطح پر نکتہ چینی ہو رہی ہے، مگر نیتن یاہو نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے ہم یہ جنگ جیتیں گے، چاہے دوسروں کی حمایت ہو یا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد غزہ پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ ایک ایسی سویلین حکومت قائم کرنا ہے جو نہ حماس سے منسلک ہو اور نہ فلسطینی اتھارٹی سے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 61 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے ان اعداد و شمار کو مستند قرار دیا ہے۔

اتوار کو غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی گولہ باری سے مزید 27 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 11 افراد وہ تھے جو امدادی مراکز کے قریب انتظار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے، پاکستانی مندوب کا سیکیورٹی کونسل میں خطاب

یاد رہے کہ حماس کے 2023 کے حملے میں اسرائیل میں 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنایا گیا، جن میں سے اب بھی 49 غزہ میں موجود ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے 27 کی موت ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل حماس جنگ اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ حماس کا خاتمہ سیکیورٹی کونسل غزہ جنگ نیتن یاہو وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حماس کو کچلنا غزہ جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
  • ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی
  • اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
  • دنیائے کرکٹ کی ٹاپ فرینچائز لیگز کا مقابلہ: کون سی لیگ سب سے بہتر؟
  • اقوال زریں!
  • ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان: پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کی محتاط شروعات
  • روزانہ کیلا کھانے سے جسم میں کیا مثبت تبدیلیاں آتی ہیں؟
  • صرف ماضی یاد کرنے نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا اعادہ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے، بلوم برگ
  • اقرار الحسن کاپہلی مرتبہ تینوں بیویوں کی خوبیوں اورکمزوریوں کاانکشاف