پیرو: حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کے دارالحکومت لیما میں حکومت مخالف جین زی کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔پیرو کی نوجوان نسل صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور کانگریس کے خلاف احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 19 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ پیرو میں جین زی کی جانب سے 20 ستمبر سے نئے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پیرو میں جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے مناظر
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرچ آپریشن، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی
1709 سے زائد افراد کے کوائف چیک ،21 افراد کیخلاف مقدمات درج
راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیے،آپریشن کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال، کہوٹہ، جاتلی، صدر بیرونی، پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، صدر واہ، نصیر آباد، سول لائنز، مورگاہ اور کینٹ کے علاقوں میں کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 1709 سے زائد افراد کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 4 کباڑ خانوں، 3 بس؍ٹرانسپورٹ اسٹینڈز اور مختلف مقامات پر کرایہ داروں کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ کرایہ داری کے کوائف کا اندراج نہ کروانے والے 21 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔