علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے، وحدت امت کا جذبہ بیدار ہونے کے نتیجے میں فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی شیعہ سنی کے بت پاش پاش ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا آغاز ہمیں اخوت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے دائرہ کار کو مزید پھیلایا جائیگا، پاکستان میں رہنے والی تمام مذاہب کے پیروکاروں کا انفرادی و اجتماعی فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے، غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا۔ ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے، قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں نے ملک کے اقتدار پر شب خون مارنے کی تیاریاں شروع کردیں تھیں لیکن علماء مشائخ نے آئینی و قانونی جدوجہد کرکے قادیانیوں کی یہ سازش ناکام بنادی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں امت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا اور اب اس اتحاد کے نتیجے میں فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی شیعہ سنی کے بت پاش پاش ہورہے ہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں اور علماء مشائخ نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اسرائیل اور بھارت کی جانب سے دن بدن بڑھتے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی کامیابی اور فتح کی بھی دعا کی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وحدت امت کا جذبہ بیدار علماء مشائخ پاکستان کے نے کہا کہ کہ اسلام

پڑھیں:

نیکی پھیلائیں، ظلم روکیں، برائی سے بچیں: علماء، رائیونڈ اجتماع میں آج دعا

رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج  (اتوار) اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اختتامی دعا میں خواتین سمیت تقریباً آٹھ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ سہ روزہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا، اجتماعی دعا تقریباً8   بجے متوقع ہے، اجتماعی دعا میں ملکی اور غیر ملکی لاکھوں مندوب شریک ہوں گے جبکہ ملک کی معروف سیاسی شخصیات اور وزرا ء کی شرکت بھی متوقع ہے۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز  مولانا ربیع الحق بنگلہ دیش ،مولانا ڈاکٹر خالد صدیقی ،مولانا زہیر الحسن ،مولانا احمد لاڈ سمیت دیگر علماء نے کہا کہ  نیکی پھیلائیں اور برائی سے بچیں، نبی پاکﷺ کی طرح محنت کر کے تبلیغ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی شمع کو روشن کرنا ہوگا اپنے گھروں کو چھوڑ کر دنیامیں بسنے والے انسانیت کی ہدایت کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ دین کی تبلیغ صرف تبلیغی جماعت کا کام نہیں بلکہ جس نے کلمہ حق پڑھ لیا اس پر یہ ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ کلمہ کی محنت کو عام کرے۔ سچ بولنا، نماز کی پابندی، حقوق العباد کا خیال رکھنا، اچھائی کی دعوت دینا اور برائی سے بچنا ہے، نبیوں والی محنت سے انسان جہنم جانے سے بچ جاتا ہے، اس کے لئے اپنا مال جان اور وقت قربان کرنا ہو گا۔ مساجد کو آباد کرنا ہو گا۔ ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو۔

متعلقہ مضامین

  • اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں‘ ایرانی سفیر
  • 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے فیصلہ: مولانا فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے
  • نیکی پھیلائیں، ظلم روکیں، برائی سے بچیں: علماء، رائیونڈ اجتماع میں آج دعا
  • صاحبزادہ احمد خان کو ایف پی ایس سی کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری
  • سکھر، جے ایس او پاکستان کا سولہواں تین روزہ مرکزی کنونشن جاری، علماء اور طلباء شریک 
  • لیہ، سابق کونسلر محمد ریاض ایم ڈبلیو ایم چک 230کے یونٹ صدر، غلام عباس سواگ جنرل سیکرٹری نامزد
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  •  مولانا روح اللہ کاظمی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کے جھنگ کے صدر ضلعی منتخب
  • سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا