بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ سٹی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ملزم کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔