دبئی مال میں ولی عہد نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔
انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔
جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے سب کا بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔
ریستوران انتظامیہ نے بعد میں اسے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ ملے اور ان کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ولی عہد
پڑھیں:
لاہور کی عدالتیں 14 اور 15 اگست کو بند رہیں گی
ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔
14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی.
لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی.
سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.