بیوی سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک 67 سالہ شخص وون نے بیوی سے طلاق کے بعد شدید مایوسی میں چلتی ٹرین کو آگ لگا دی جس سے متعدد مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 31 مئی 2025 کی صبح پیش آیا، جب ٹرین لائن 5 پر Yeouinaru اور Mapo اسٹیشنوں کے درمیان زیر سمندر سرنگ سے گزر رہی تھی۔
ملزم وون نے ٹرین کے اندر پیٹرول چھڑک کر اپنے کپڑوں کو آگ لگائی جس سے ٹرین میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے میں 22 مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 129 دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ملزم کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
سیول سدرن ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے مطابق وون پر قتل کی کوشش، آتشزدگی اور ریلوے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے تقریباً 330 ملین وون کا نقصان ہوا۔
تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے طلاق کے فیصلے سے دلبرداشتہ ہو کر یہ خطرناک قدم اٹھایا۔
حکام کے مطابق وہ واقعے کے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانیوالی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائےونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کےانجن سمیت2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمدو رفت کو روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں ۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔