data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-8-13

 

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔’’العربیہ نیوز‘‘ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو

باہر نکال دیا۔طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں ” رومانوی شاعری ” اور بلا اجازت مشاعروں پر پابندی لگائی گئی تھی۔یاد رہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد ہے۔اسی طرح خواتین کے اقوام متحدہ سمیت دیگر غیر ملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس کے علاوہ خواتین کے پارکس، جم اور کھیلوں کی سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں جب کہ خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے  میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250926-08-1

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی۔ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گوہر ایوب

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: شاہ بھٹائی اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے  میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی
  • بگرام ائر بیس دو۔ ٹرمپ، ایبسلوٹلی ناٹ۔ طالبان
  • افغانستان میں خواتین کومرد دندان ساز سےعلاج کرانے پرپابندی عائد
  • افغانستان میں خواتین پر ایک اور قدغن: مرد دندان سازوں سے علاج پر پابندی عائد
  • طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی
  • کندھکوٹ،5روز قبل اغوا اہلکار پولیس کابازیاب کرانے کا دعویٰ
  • پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی: کیا افغان طالبان کی ٹی ٹی پی پر گرفت کمزور ہوگئی؟
  • تحریک طالبان کا مسئلہ افغانستان کے تعاون سے حل کیاجائے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان