سٹی 42 : پاکستان فلم انڈسٹری کے رائٹر ، ڈائریکٹر اقبال رضوی انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق اقبال رضوی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، اُن کی عمر 92 برس تھی۔ اقبال رضوی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
اقبال رضوی 60 کی دہائی میں فلم سے منسلک ہوے بطور رائیٹر ڈائریکٹر بہت سی میعاری اعلیٰ فلمیں تخلیق کیں، ان کی فلموں میں ہیرا اور پتھر ،میاں بیوی راضی، نئی لیلیٰ نیا مجنوں ،روشنی، مٹھی بھر چاول تھوڑی سی بے وفائی اور کھلونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اقبال رضوی نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کیے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقبال رضوی
پڑھیں:
ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
دبئی:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔
انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔
اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔