Jasarat News:
2025-11-12@09:00:01 GMT

پاکستان 100 بہترین ملکوں میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے 100 بہترین ملکوں کی فہرست شائع کی ہے، جس میں خوش آئند بات یہ ہے کہ اس فہرست میں گرین پاسپورٹ رکھنے والا ہمارا ملک بھی شامل ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ءکی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ پلیٹ فارم”ہینلے اینڈ پارٹنرز” کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100 ویں نمبر پر براجمان ہے، جو 2021ءمیں 113 ویں نمبر پر تھا۔
مذکورہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پہلو ہے، جو کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور انٹر نیشنل ریلیشن شپ میں بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
مذکورہ پیش رفت کے تحت، یو اے ای اور پاکستان کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کی رو سے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مذکورہ معاہدے کے بعد ایسے افراد کو سفر سے پہلے ویزے کے لیے درکار رسمی کارروائیوں سے نجات ملے گی، جو سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ مزکورہ تناظر میں پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔
اس پیش رفت کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔ جس میں ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جس کی فیس ایپ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے، جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ کے لیے

پڑھیں:

استنبول مذاکرات؛ پاکستان نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کیساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا

سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔

وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے،   غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے،  پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

 سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ بیان میں افغانستان کی جانب سے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کر دی گئیں ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل، گلوبل ایمیشن میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم، مل کر کام کرنا ہو گا: مریم نواز کا کوپ کانفرنس میں خطاب
  • حکومت پاکستان کا اماراتی بزنس مین سہیل الزرونی کو خراج تحسین پیش
  • زمبابوے نے پاکستان کے دورے کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
  • جعلسازی سے پاکستانی شہریت لینے کی کوشش، 4 افراد گرفتار
  •  پاک افغان کشیدگی: ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے‘ اردوان
  • پاک افغان کشیدگی، ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے؛ صدر اردوان
  • استنبول مذاکرات، پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر اور حقائق پر مبنی تھا، ذرائع
  • استنبول مذاکرات؛ پاکستان نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کیساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا
  • استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع
  • پاکستانی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، ترجمان خارجہ