رامات گان میونسپلٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، میزائلوں کی ایک لہر نے اس علاقے میں 107 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ تین حملوں کے بعد نقصان زدہ عمارتوں کی تعداد 257 ہو گئی، جن میں سے کئی اونچی عمارتیں تھیں۔ ان میں سے 10 اونچی عمارتوں کو مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن اثرات اور ان کی تباہی کی صلاحیت کا جائزہ لیا ہے۔ ہارٹز کے تین نامہ نگاروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن حجم پر روشنی ڈالی ہے۔ 12 دن کی جنگ کے دوران میزائلوں کے گرنے، لوگوں کی بھاگ دوڑ، افراتفری اور شور، خطرے کے الارموں کی مسلسل آوازیں، دھوئیں اور گرد کے بادل جن کے درمیان لوگ بے چارگی سے ادھر ادھر دوڑتے رہے، اسرائیل میں ایک معمول بن گیا۔ یہ عبرانی اخبار اپنی رپورٹ میں صیہونی حکومت کے سرکاری حلقوں کے دعووں کے برعکس اعتراف کرتا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے شدید دھماکوں اور نقصانات کو ہر جگہ محسوس کیا گیا۔ سینکڑوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا، جن میں سے کچھ شدید طور پر تباہ ہو گئے جبکہ کچھ کو مختلف قسم کے نقصانات کا سامنا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں کے درمیان صرف یہ فرق ہے کہ کچھ بدقسمت ہیں جن کے گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں اور جھٹکوں کی لہریں ہر جگہ مختلف ہیں۔ ہارٹز کے دعوے کے مطابق، دو میزائل حملوں نے سب سے زیادہ تباہی مچائی: ایک تل ابیب میں اور دوسرا رامات گان میں، جہاں میزائل براہ راست عمارتوں کی بجائے سڑک پر گرے، جس سے شدید دھماکے ہوئے اور ارد گرد بڑی تباہی ہوئی۔ ہوم فرنٹ کمانڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا: "تباہی کا یہ عالم ہے جیسے کائنات کا ایک حصہ نیست و نابود ہو گیا ہو۔ وہی تباہی جو ہم لبنان پر لائے تھے، وہی ہمارے ساتھ ہو رہی ہے۔" ہارٹز کے مطابق، جب جمعرات کی صبح رامات گان تیسری بار میزائل حملے کا نشانہ بنا، تو ران ماس کو یقین ہو گیا کہ میزائل اس کے گھر کے دروازے پر آیا ہے۔ وہ محلے کے پناہ گاہ میں موجود تھا۔  

اس نے کہا: "جب میزائل گرے تو زمین ہمارے پیروں تلے ہل گئی۔ ہم نے دفاعی نظام کی کوششیں سنیں لیکن دور دراز مقامات پر بھی کئی دھماکے سنائی دیے، یہاں تک کہ قریب ہی ایک دھماکہ ہوا۔ اسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ دھماکے کی آواز بہت قریب تھی، شاید 300 میٹر کے فاصلے پر۔ جب ہم پناہ گاہ سے باہر نکلے تو تباہی کا منظر دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ پناہ گاہ سے باہر نکلتے ہی میں نے تباہی کا منظر دیکھا۔ سب کچھ تباہ ہو چکا تھا۔"  انہوں نے کہا "پہلے میں نے باہر سے دیکھا تو لگا کہ میرا اپارٹمنٹ محفوظ ہے اور صرف کھڑکیاں ٹوٹی ہیں۔ لیکن جب اندر گیا تو معلوم ہوا کہ صرف کھڑکیوں کے فریم باقی ہیں۔ دروازے اپنی جگہ سے اکھڑ چکے تھے۔ پرانی عمارتوں میں تو تباہی کا منظر اور بھی بدتر تھا۔" رامات گان میونسپلٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، میزائلوں کی ایک لہر نے اس علاقے میں 107 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ تین حملوں کے بعد نقصان زدہ عمارتوں کی تعداد 257 ہو گئی، جن میں سے کئی اونچی عمارتیں تھیں۔ ان میں سے 10 اونچی عمارتوں کو مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میزائلوں کے عمارتوں کو رامات گان کے مطابق تباہی کا

پڑھیں:

عزم اور حوصلے کی نئی مثال ،حاملہ خاتون نے دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑسر کرلیا

عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔
یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے
وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے!
ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج نہیں تھا بلکہ ایک طاقتور پیغام بھی تھا جو حاملہ عورت کو کمزور سمجھنے والی معاشرتی سوچ کے خلاف تھا۔
عزم اور حوصلے کی نئی مثال
عاصمہ نے کہا کہ ان کا مقصد صرف پہاڑوں کو سر کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ عورتیں ہر مشکل کو عبور کرنے کی طاقت رکھتی ہیں، چاہے وہ جسمانی چیلنج ہو یا معاشرتی رکاوٹیں۔
یہ ان کا عزم اور حوصلہ تھا جس نے انہیں دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کی ہمت دی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد
  • شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ
  • ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری
  • امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے کا وقت آ گیا ہے، عراقچی
  • یورپی آن لائن قوانین سے انسانی حقوق تباہ ہو رہے ہیں, امریکا کا الزام
  • ایران،  اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار
  • ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر
  • عزم اور حوصلے کی نئی مثال ،حاملہ خاتون نے دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑسر کرلیا
  • ائیر انڈیا کا جہاز کیا پائلٹ نے تباہ کیا؟
  • ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار