WE News:
2025-08-13@20:06:30 GMT

ریاض میں ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ کا کامیاب انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

ریاض میں ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ کا کامیاب انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے زیر اہتمام ایک مؤثر اور کامیاب ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ منعقد کیا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین

سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین و حضرات، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جب کہ تقریب کی مہمانِ خصوصی سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین تھیں، جنہوں نے خواتین کی ترقی میں ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔

عدنان رفیق احمد کا پیغام: خواتین کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری

اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جناب عدنان رفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ ہمارے دور کی سب سے بڑی سماجی اور معاشی ضرورت ہے۔ ہر باصلاحیت اور پرعزم خاتون کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں خواتین کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری وسائل، رہنمائی اور ایک مضبوط سپورٹ سسٹم مہیا کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔

اسکلز، لیڈرشپ اور تجربات کی شراکت

سیمینار میں مقررین نے روزگار کے مواقع اور مہارتوں کے فروغ پر بات کی۔ شرکا کو جدید تقاضوں کے مطابق جاب مارکیٹ میں داخلے اور ترقی کے لیے ضروری اسکلز سے روشناس کرایا گیا۔

خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے معلوماتی اور ترغیبی نشستیں منعقد کی گئیں۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب خواتین نے اپنی جدوجہد، تجربات اور کامیابیوں کا تفصیل سے احاطہ کیا۔

نیٹ ورکنگ اور اظہارِ خیال کا موقع

سیمینار میں انٹرایکٹو نیٹ ورکنگ سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء کو ایک دوسرے سے جُڑنے، سیکھنے اور آزادانہ اظہارِ خیال کا بھرپور موقع ملا۔ مقررین میں ڈاکٹر شگفتہ زرین، عتیق باجوہ، اقصیٰ بلال، انج.

جویریہ اسد اور سلمیٰ شیخ شامل تھیں۔

خراجِ تحسین، اعزازی شیلڈز اور مستقبل کی امیدیں

سیمینار کے اختتامی لمحات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان رفیق احمد نے ایک جذباتی اور پُراثر لمحے میں اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہیں اُن کی زندگی اور کامیابیوں میں رہنمائی و حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کو ایک اعزازی شیلڈ بھی پیش کی، جس پر شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔

سیمینار میں شریک تمام معزز اسپیکرز کو بھی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا تاکہ ان کی قیمتی شرکت، بصیرت افروز گفتگو اور خواتین کی فلاح و ترقی میں کردار کو سراہا جا سکے۔ شرکاء نے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریاض سعودی عرب ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریاض خواتین کی کے لیے

پڑھیں:

یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) طلال چوہدری نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جانب سے بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر وزیر مملکت طلال چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے پاکستان کے موقف کو امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں قبول کیا جا رہا ہے، جلد دہشت گردوں کے سہولت کار بھی دہشت گردوں کی فہرست میں ہوں گے، بھارت کی پریکسیز پر پابندی پاکستان کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث 2 تنظیموں کو کالعدم دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپس کو کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، دونوں تنظیمیں پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی ذمے داری قبول کر چکیں۔

بی ایل اے 2019 سے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بھی غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک امریکا تعلقات میں بہتر ی سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورہ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، سمجھا جاتا ہے کہ خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
  • پاکستان ویمن ٹیم کی منیبہ اور فاطمہ کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا
  • افغانستان میں خواتین کے تیزی سے سکڑتے حقوق پر یو این ویمن کو تشویش
  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریب و سیمینار مؤخر
  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کل جشنِ آزادی کی پرچم کشائی و سیمینار کا انعقاد
  • القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
  • یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدی
  • علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت