سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مردوں کے جذباتی اظہار سے متعلق معاشرتی رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہیں، وہیں مردوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

بہروز سبزواری نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام ’رمز‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ عورت کی فطرت ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہے، جب کہ افسوس کے ساتھ مرد کو اس کی بھی اجازت نہیں ہوتی، مردوں کو ایسے حالات میں کئی بار سوچنا پڑتا ہے کہ وہ کیسے اپنے احساسات کا اظہار کریں۔

بہروز سبزواری نے اسلام میں مردوں کی عورتوں پر برتری اور مردوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں یہ ضرور کہا گیا ہے کہ مرد عورتوں پر برتر ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان سے بہتر ہیں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ مردوں پر مختلف ذمے داریاں عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل مرد اور عورت دونوں کے برابر حقوق رکھتے ہیں، لیکن معاشرے نے غلط طور پر مردوں کو یہ سکھایا ہے کہ انہیں تشدد کا حق حاصل ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کبھار معاشی دباؤ مرد کو غلط راستے سے روزی کمانے پر مجبور کر دیتا ہے، اسی لیے تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے کہ بچپن ہی سے مردوں کو یہ سکھایا جائے کہ حالات جیسے بھی ہوں، حلال روزی ہی کمانی ہے، اگر یہ شعور ہو تو مرد کبھی بھی حرام کی طرف راغب نہیں ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بہروز سبزواری نے مردوں کو کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔ انہوں نے ان دعووں کو من گھڑت، بکواس اور ’سستا پروپیگنڈا‘ قرار دیا، جس کا مقصد بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے، جس سے کھیل کی اصل روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا نے کہا پاکستان‘ بھارت ویمنز ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی، اس بات کوئی گارنٹی نہیں۔ اس بار میں کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتا، ہاتھ ملائے جائیں گے، آیا گلے ملا جائے گا، کسی بھی چیزکی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان کیخلاف میچ میں کرکٹ کے تمام پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ کرکٹ کے ایم سی سی کے ضوابط میں جو کچھ بھی ہے، وہ کیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وہی ہیں، پچھلے ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 2ریاستی حل قبول نہیں‘ صرف ریاست فلسطین کے حامی ہیں، حمیرا طارق
  • ’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘
  • صحافیوں کیساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
  • ’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
  • آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب
  • آئی ایم ایف کا بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
  • عرب حکمرانوں کی امریکی فتنے سے اظہار یکجہتی
  • کسی کوبھی قانونی عمل کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے (جسٹس یحییٰ آفریدی)
  • بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ