اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
فلائٹ شیڈول میں بارش کے باعث تبدیلی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز کو خراب موسم کے باعث ملتان اتارا گیا۔
کراچی مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی اور اسلام اباد.
شارجہ، مسقط کی 3 پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد سے جدہ کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش
فائل فوٹواسلام آباد اور اطراف میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
آزاد کشمیر باغ اور گرد و نواح میں بھی تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔