بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ہمیں سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور سمندری وسائل کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے لئے چینی خصوصیات کا حامل راستہ تلاش کرنا ہوگا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کو گہرائی سے فروغ دینے کے لئے بنیادی تقاضوں میں مارکیٹ کے بنیادی نظام ، مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے ، حکومتی طرز عمل کے معیارات ، مارکیٹ کی نگرانی اور قانون کے نفاذاور فیکٹر ریسورس مارکیٹ کو متحد کرنا اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو مسلسل بڑھانا شامل ہے۔سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانا، پالیسی سپورٹ بڑھانا اور سمندری معیشت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے سماجی سرمائے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ضروری ہے.

اجلاس میں کہا گیا کہ ہمیں سمندری سائنس و ٹیکنالوجی میں آزاد انہ جدت طرازی کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے سمندری اسٹریٹجک سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو مضبوط بنانا ہوگا اور عالمی سمندری سائنسی تحقیق ، آفات کی روک تھام اور بلیو اکانومی کے تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی اعلی معیار کی ترقی کو مارکیٹ کی کی تعمیر کو فروغ کے لئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز فوڈ سیکیورٹی و انڈسٹریز اور دیگر وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں قبل ازیں ہونے والی مشاورت کے تناظر میں یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا کہ پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن اور نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔

ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیئرنگ کمیٹی اسحاق ڈار اعلیٰ سطح اجلاس چینی کی درآمد فیصلہ برقرار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
  • ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
  • نفرت انگیز بیانیے معاشرتی ترقی اور امن کیلئے خطرہ ہیں، راغب نعیمی
  • شمالی کوریا اور روس فنون اور ثقافت کو فروغ دینے پر متفق
  • مالی سال 25-2024ء میں ملکی معیشت نے ترقی کی رفتاربرقراررکھی
  • پاکستان میں عالمی معیار کی سیاحت کے فروغ کیلیے وزیراعظم کے احکامات
  • لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر سے عالمی معیشت میں تین ڈالر کا فائدہ
  • این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم
  • امریکا میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز