پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں امن و امان کی فضاء یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، خواجہ سلمان رفیق
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صوبہ بھر میں دونوں ایونٹس انتہائی پر امن گزرے ہیں۔ دونوں ایونٹس کے پر امن انعقاد میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔ پولیس، فوج اور رینجرز نے مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور علماء کرام نے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و رفقاء اور عرس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے پر امن انعقاد پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ محکمہ داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، اوقاف، بلدیات، فوڈ اتھارٹی، ڈسکوز، سول ڈیفنس و دیگر اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صوبہ بھر میں دونوں ایونٹس انتہائی پر امن گزرے ہیں۔ دونوں ایونٹس کے پر امن انعقاد میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔ پولیس، فوج اور رینجرز نے مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور علماء کرام نے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی فضاء کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بھی پنجاب بھر میں انتظامیہ، پولیس، فوج، رینجرز، ریسکیو، محکمہ صحت، اوقاف و دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کی کاوشوں کی ستائش کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ رب تعالیٰ کے فضل اور تمام محکموں کے باہمی تعاون سے پرامن چہلم و عرس تکمیل کو پہنچے۔ چہلم و عرس پر تمام مجالس و جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ دونوں ایونٹس پر فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔سیکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنانے کیلئے فوج، رینجرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں رہے۔