پیپلز پارٹی پنجاب میں غیر آئینی مداخلت کررہی ہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے پنجاب کے خلاف بیانات پرسخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا، کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت کرنا غیر آئینی ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا، پیپلزپارٹی کی سندھ کی قیادت مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
عظمی بخاری نے کہا، جو ہر بات پر “مرسُو ں مرسُوں” کرتے، وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں۔ آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا، دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا۔ آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی اس کا جواب قوم کو دیں۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے لالہ موسیٰ سے تعلق رکھنے والے مقامی لیڈر کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا، پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو انکے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی۔
اعجاز چودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں 7 اکتوبر کوسماعت کے لئے مقرر
مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا۔ عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بخاری نے کہا پیپلز پارٹی پنجاب کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔