Islam Times:
2026-07-24@10:13:02 GMT

جولان کا سودا جولانی کے ہاتھوں

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

جولان کا سودا جولانی کے ہاتھوں

اسلام ٹائمز: سیریا کی حکومت کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ”ابراہیمی معاہدے“ کا حصہ بھی بننے جا رہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اسرائیل اور شام کی حکومتیں اس توسیع پسندانہ عزائم کو کس حد تک پایہء تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔ جولان کے اس علاقے پر اب بھی کہیں نہ کہیں سے کوئی ڈرون آ گرتا ہے۔ ”مسجد اموی“ کے جس منبر پر احمد الشرع براجمان ہے اس منبر کی تاریخ بڑی دل دہلا دینے والی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل ابھی بارہ روز جنگ کے نتیجے میں بننے والے کھنڈرات کو سمیٹنے میں ہی مشغول ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر

”مرتفع گولان“ یا ”سطح مرتفع گولان“ جسے عربی میں ”ھَضبَۃُ الجَولان“ یا ”مُرتَفَعاتُ الجولان“ کہا جاتا ہے، ایک سطح مرتفع علاقہ ہے جو ارض شام کے مغرب میں واقع ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے اس کے اردگرد، لبنان، اردن اور اسرائیل پائے جاتے ہیں۔ اس علاقے کو گولان بھی لکھا جاتا ہے اور انگریزی میں گولان ہائٹس (Golan Heights) بھی کہا جاتا ہے۔ 1967ء کی چھے روزہ عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ 1981ء میں اسرائیل نے اس علاقے کو اپنے علاقے میں مدغم کر لیا۔ اکثر ممالک اسرائیل کے اس قبضے کو غیر قانونی تصور کرتے ہیں۔ اگرچہ 2019ء میں امریکہ نے اس علاقے پر اسرائیل کی حاکمیت کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ اس علاقے کی کل آبادی 55000 نفوس پر مشتمل ہے جن میں 24000 عرب دروز اور 31000 اسرائیلی آبادکار ہیں۔

2024ء میں بشار حکومت کی تبدیلی اور اسرائیل کی شام میں جارحانہ کاروایوں کے بعد سے اب تک یہ علاقہ بدامنی کا شکار ہے۔ ان حالات میں اس علاقے کی متنازعہ حیثیت ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز ٹھہری ہے۔ بین الاقوامی طور پر اس علاقے کو عموماً شام کا مقبوضہ علاقہ ہی سمجھا جاتا ہے۔ بشار الاسد کے دھڑن تختے کے بعد شام پر قابض موجودہ حکومت جو دراصل اسرائیل کے مفاد کے تحفظ کے لیے ہی وجود میں آئی ہے، اسرائیل سے اپنی سلامتی کے عوض اب شام کے اس علاقے کا سودا کرنا چاہتی ہے۔

بعض اخباری ذرائع کے مطابق شام کے موجودہ صدر احمد الشرع نے جولان کے اس متنازعہ علاقے کو اسرائیل کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ گویا اس سے قبل بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد جس علاقے کے لیے اپنے آخری وقت تک اپنی سی جدوجہد کرتے رہے ہیں، موساد کی تخلیق کردہ حکومت اسے پلیٹ میں رکھ کر اسرائیل کو دینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔ گویا حافظ الاسد نے اسرائیل سے لڑ کر جس علاقے کو آزاد کرایا تھا، جولانی کی حکومت اسے اسرائیل کو تحفے میں دینا چاہتی ہے۔

موجودہ حکومت کا اپنے ابتدائی ایام میں دعوٰی تھا کی اگر اسرائیل نے شام پر حملہ کیا تو وہ جولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل سے آزاد کروا لے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ احمد الشرع کی حکومت اسرائیل کے دعوے کے مطابق ”بائیبل“ میں اس کی جو حدود بیان کی گئی ہیں، ان کی تشکیل میں اسرائیل کی معاون ہے۔ بائیبل کی گھڑی گئی روایات کے مطابق اسرائیل کی سرحد مصر کی ”وادی العریش“ (نیل نہیں) سے دریائے فرات تک ہے۔ اس سرزمین میں موجودہ اسرائیل، فلسطین، اردن اور شام کے علاقے شامل ہیں۔ سیریا کی حکومت کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ”ابراہیمی معاہدے“ کا حصہ بھی بننے جا رہی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اسرائیل اور شام کی حکومتیں اس توسیع پسندانہ عزائم کو کس حد تک پایہء تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔ جولان کے اس علاقے پر اب بھی کہیں نہ کہیں سے کوئی ڈرون آ گرتا ہے۔ ”مسجد اموی“ کے جس منبر پر احمد الشرع براجمان ہے اس منبر کی تاریخ بڑی دل دہلا دینے والی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل ابھی بارہ روز جنگ کے نتیجے میں بننے والے کھنڈرات کو سمیٹنے میں ہی مشغول ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے اس علاقے اس علاقے پر احمد الشرع اسرائیل کے اسرائیل کی کی حکومت علاقے کو جاتا ہے شام کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار