غزہ جنگ بندی کن شرائط اور مراحل کے تحت ہوگی؟ امریکی اخبار کا دعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ سٹی: امریکی صدر کی جانب سے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دعوے کے بعد یرغمالیوں اور اسرائیلیوں کی لاشوں سے متعلق امریکی اخبار نے تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 10 یرغمالیوں اور 18 ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی لاشیں پانچ مرحلوں میں حوالے کی جائیں گی، جس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
ادھر ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر کسی قسم کی تقریب سے اجتناب کرے گی۔
یاد رہے کہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مجوزہ شرائط پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق، اس دوران جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، جبکہ قطر اور مصر کی جانب سے حتمی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
اس سے قبل 26 جون کو ایک اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں اختتام پذیر ہو سکتی ہے، اور اس کے بعد غزہ کا انتظام حماس کے بجائے چار عرب ممالک کو سونپا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس ، دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔
یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔
ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔
ایلون مسک نے جیف بیزوس کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزاً کیپشن لکھا کاپی اور ساتھ ہی ایک بلی کی ایموجی بھی ڈالی۔
یعنی ایلون مسک نے اپنے کاروباری حریف جیف بیزوس کو ’کاپی کیٹ‘ قرار دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔
حال ہی میں جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون نے انٹرنیٹ بیمنگ سیٹلائٹ منصوبہ بھی شروع کیا اور ساتھ ہی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی کمپنی زوکس بھی خریدی۔
خیال رہے کہ ان دونوں ہی شعبوں میں ایلون مسک پہلے سے کامیاب بزنس کر رہے ہیں اور جیف بیزوس کو ایسا کرنے پر چربہ ساز کہہ دیا تھا۔
دوسری جانب جیب بیزوس ہمیشہ ہی ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ کاروبار کسی کی میراث نہیں۔
جیف بیزوس نے ایک بار یہ بھی کہا تھا کہ میں جو انقلاب لایا ہوں اس کا ’’سطحی ذہن‘‘ رکھنے والے سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
اگر ان دونوں شخصیات کے درمیان مقابلہ صحت مندانہ اور مسابقت مثبت ہو تو صارفین کو ہوش اُڑا دینے والی نئی ٹیکنالوجی کا تحفہ مل سکتا ہے۔