پی ٹی آئی کا (ن) لیگ میں جانیوالے 4 ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، پارٹی کو کہا ہے کہ ان 4 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کارروائی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے خلاف
پڑھیں:
حکومتی غفلت سے عوام کو سیلاب کی بروقت اطلاع نہ مل سکی: اسد قیصر
اسد قیصر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کے لیے فنڈنگ کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کر سکی، اسی غفلت سے عوام کو سیلابی صورتِ حال کی بر وقت اطلاع نہ مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا، 2022ء کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالرز امداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونی امداد مستحقین تک کیوں نہ پہنچ سکی؟ اس پر پارلیمنٹ میں بات کروں گا۔