جعفرایکسپریس کوسکیورٹی خدشات پرجیکب آباد میں روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد:پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سندھ کے ضلع جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کےلیے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
یاد رہے11 مارچ 2025ءکو جعفر ایکسپریس جو کہ کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، بلوچستان کے ضلع سبی کے قریب درہ بولان میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
یہ حملہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کیا تھا۔ اس حملے میں ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی اور مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا تاہم، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 339 مسافروں کو بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے میں 21 مسافر اور 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کوسخت سیکورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ایکسپریس کو جیکب آباد والی جعفر سے پشاور
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔